جیکی شیروف نے مکھی والی دال کھا لی؟ تنقید کا ایسا جواب کہ مداح بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

جیکی شیروف اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ سوشل میڈیا پر کھانوں کے نت نئے تجربات کرنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر سبزیوں کیی کاشت اور انھیں پکانے کے منفرد انداز بتاتے ہیں تا کہ لوگوں میں ماحولیات کے حوالے سے شعور پیدا کریں۔ البتہ اس بار انھیں یہ کوشش کچھ مہنگی پڑ گئی۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھانوں کی ایسی ویڈیو شئیر کی جس میں سبزی اور روٹی کے ساتھ دال بھی رکھی ہوئی تھی۔ جیکی شیروف نے ویڈیو جیسے ہی پوسٹ کی۔ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی بوچھاڑ کردی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا دال میں گری مکھی صرف میں نے ہی دیکھی ہے؟ اس سوال کے جواب میں جیکی شیروف نے جواب دیا کہ بھائی میں جنگل میں بیٹھا ہوا ہوں۔ جبکہ کئی صارفین نے جیکی پر کھانے کی ویڈیو دیکھے بغیر شئیر کرنے پر تنقید بھی کی البتہ کچھ لوگوں نے اس بات کو محض مذاق کی بات سمجھا اور جیکی شیروف سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگے جس کے جواب میں جیکی نے بھی مزاحیہ تبصرے کیے۔

آخر میں جیکی شیروف نے لکھا کہ “جو بھی ہے ہمیشہ وہی کھائیں جو وہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور صحت مند رہیں“ البتہ انسٹاگرام پر ان کے مداح ابھی تک حیران ہیں کہ کیا واقعی جیکی نے وہ مکھی والی دال کھائی ہے۔

Jackie Sheroff Nay Khaai Makhi Wali Daal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jackie Sheroff Nay Khaai Makhi Wali Daal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jackie Sheroff Nay Khaai Makhi Wali Daal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2808 Views   |   28 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

جیکی شیروف نے مکھی والی دال کھا لی؟ تنقید کا ایسا جواب کہ مداح بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

جیکی شیروف نے مکھی والی دال کھا لی؟ تنقید کا ایسا جواب کہ مداح بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیکی شیروف نے مکھی والی دال کھا لی؟ تنقید کا ایسا جواب کہ مداح بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔