Asma Abbas WhatsApp Account Hacked
معروف اور سینیئر فنکارہ اسماء عباس نے مداحوں اور دوستوں کو فوری خبردار کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ نمبر ہیک کر لیا گیا ہے اور اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں اسماء عباس صاف الفاظ میں کہتی ہیں
براہ کرم ایسے کسی بھی میسج پر یقین نہ کریں، میرے نمبر سے جعلی پیغامات جا رہے ہیں جن میں پیسوں کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے
وائرل کلپ میں ایک اسکرین شاٹ بھی دکھایا گیا ہے جس میں ان کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے قرض مانگا گیا۔ اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے ان کے پیارے اور جاننے والے پریشان ہوئے، جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سب ایک کال سے شروع ہوا جس میں کہا گیا
"آپ کا پارسل آیا ہے، ایڈریس بتائیں۔"
پھر ان سے ایک ویریفیکیشن کوڈ مانگا گیا جو وہ بھول کر شیئر کر بیٹھیں، اور فوراً ان کا واٹس ایپ بند ہوگیا۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں، انہیں کسی مالی مدد کی ضرورت نہیں، اور سب سے اپیل کی کہ اس طرح کے میسجز کو سنجیدہ نہ لیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے آن لائن فراڈ عام ہو چکے ہیں، جس پر انہیں بے حد افسوس ہے۔
ایک جانب یہ واقعہ دوسروں کے لیے سبق بھی ہے: کبھی بھی کسی انجان کال یا کوڈ پر اعتبار نہ کریں، ورنہ ایک لمحے کی غلطی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Whatsapp Account Hacked and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Whatsapp Account Hacked to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.