ملتا ہے کیا نماز میں سجدے میں جا کے دیکھ ۔۔ کرین پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر مسلمان کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

محبت میں انسان کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔ اور پھر بات اگر اپنے مالک اللہ پاک سے محبت کی ہو تو انسان ایسے میں پہاڑ پر بھی چڑھنے سے ڈرتا نہیں ۔بالکل ایسا ہی ایک واقعہ آنکھوں کے سامنے سے گزرا جسے دیکھنے کے بعد پوری دنیا کے لوگ ہی حیران ہو گئے ہیں۔

اس وقت انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص جو آسمان کی بلندیوں پر نماز ادا کر رہا ہے۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ یہ شخص ایک کرین پر موجود تھا جوکہ بہت بلندی پر تھے ایسے میں نماز کا وقت ہو گیا تو اس کے ذہن میں یہ بات آئی کہ نماز کی ادائیگی تو انسان کو کسی حالت میں معاف نہیں۔

تو اس نے ایک اچھے مسلمان ہونے کو ثبوت دیا اور نماز پڑھنے لگا۔ اس ویڈیو نے تو کئی غیر مسلموں کو حیران کر دیا ہے کہ آخر کیسے اس نے یہ کارنامہ سر انجام دے دیا اور گرا بھی نہیں، کیونکہ بلدی پر تو ہوا بھی بہت ہوتی ہے۔ لیکن شاید یہ بات جانتے تھے کہ ایک مسلمان کا اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہوتا ہے کہ وہ اپنے بندے کپو سنبھال لے گا۔

واضح رہے کہ نماز پرھنے سے انسان کو سکون ملتا ہے اور نماز کے بارے میں ہی اس سے پہلا سوال کیا جائے گا، جب وہ اس دنیا سے رخصت ہو گا تب۔ یہی نہیں آخرت میں انسان کے اچھے اعمال ہی اسے بخشوائیں گے۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   1848 Views   |   16 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ملتا ہے کیا نماز میں سجدے میں جا کے دیکھ ۔۔ کرین پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر مسلمان کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ملتا ہے کیا نماز میں سجدے میں جا کے دیکھ ۔۔ کرین پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر مسلمان کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.