بکرا عید پر یہی دھنیہ، پودینہ سونے کے بھاؤ ملے گا.. جانیں عید سے پہلے ان سبزیوں کو گھر میں ہی کیسے اگائیں؟

عید قرباں میں سب سے زیادہ استعمال دھنیا، پودینہ اور لیموں جیسی عام سبزیوں کا ہوتا ہے. جس کی وجہ سے دکان دار ان عام سی سبزیوں کو سونے کے بھاؤ بیچتے ہیں. لیکن اب دکان داروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کی کوئی ضرورت نہیں. ابھی بھی عید میں 2 ہفتے ہیں اور ان دنوں میں آرام سے دھنیا پودینہ اگایا جاسکتا ہے. اس کا طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں.

دھنیا اگانے کے لئے خشک دھنیا کے بیج کو کسی مٹی کے گملے میں فاصلے سے ڈالیں اور اوپر سے مٹی ڈال کر دبا دیں. ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کر کے ایسی ھ جگہ رکھیں جو روشن ہو لیکن براہ راست دھوپ نہ پڑتی ہو. گرمی کے دن ہیں اس لئے روزانہ ہلکا ہلکا پانی کا چھڑکاؤ کریں. 3، 4 دن میں کونپل پھوٹ جائے گی. اس کو استعمال کرنے کے لئے ہمیشہ اوپر سے کچھ انچ کاٹیں تاکہ نیچے سے نئی شاخیں نکل آئیں.

پودینہ اگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بازار سے پودینہ منگوا کر اس کی ساری پتیاں توڑ دیں لیکن سرے پر موجود چھوٹی پتیوں کو لگا رہنے دیں.

اب ان ٹہنیوں کو مٹی کے گملے میں فاصلے سے دبا دیں اور پانی کا چھڑکاؤ کر کے سائے میں رکھ دیں.

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اوپر کی پتیاں چھوڑ کر ساری نکال دیں. اب تمام ٹہنیوں کو 4،5 ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں اور پانی کا اسپرے کر کے کسی ائیر ٹائٹ باکس میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں. 3،4 دن بعد کھول کے دیکھیں گی تو نئی کونپلیں آ چکی ہوں گی. ان کو مٹی میں دبا کر پانی ڈال دیں اور سائے میں رکھ دیں. گھر کے تازہ تازہ ہرا دھنیا اور پودینہ کا لطف اٹھائیں.

Tips To Grow Dhania Podina At Home

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tips To Grow Dhania Podina At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tips To Grow Dhania Podina At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1002 Views   |   30 May 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

بکرا عید پر یہی دھنیہ، پودینہ سونے کے بھاؤ ملے گا.. جانیں عید سے پہلے ان سبزیوں کو گھر میں ہی کیسے اگائیں؟

بکرا عید پر یہی دھنیہ، پودینہ سونے کے بھاؤ ملے گا.. جانیں عید سے پہلے ان سبزیوں کو گھر میں ہی کیسے اگائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بکرا عید پر یہی دھنیہ، پودینہ سونے کے بھاؤ ملے گا.. جانیں عید سے پہلے ان سبزیوں کو گھر میں ہی کیسے اگائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔