ناریل پانی پینے کے بے شمار طبی فوائد

کچے ناریل کا پانی نا صرف تروتازگی کا باعث بنتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے اور یہ صحت کے لئے بھی انتہائی مفید مانا جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل ایک خوش ذائقہ پھل ہے جس میں وٹامن سی سمیت ایسے کئی عناصر پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ بہتر بنانے اور پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

روزانہ ناریل کا پانی پینے سے نہ صرف آپ خوبصورت نظر آئیں گے بلکہ یہ چاق و چوبند رکھنے میں بھی مدد گاثابت ہوتا ہے ۔

ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں یہی نہیں ناریل کا پانی بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناریل کا پانی وزن کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے موزوں ہے ، اکثر ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو ناریل کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو قبض کی صورت میں حاملہ خواتین کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے ، ناریل کے پانی میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے انسان کے پیشاب کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کے لئے فائد ہ مند ہوتا ہے ۔

اگر آپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں جو چہرے پر پھنسیوں کے خاتمے کے لئے بھی مفید ہے یہی نہیں ناریل کا پانی ہاتھوں کو نرم اورناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

Nariyalpani Ke Fawai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nariyalpani Ke Fawai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nariyalpani Ke Fawai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4559 Views   |   07 Aug 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

ناریل پانی پینے کے بے شمار طبی فوائد

ناریل پانی پینے کے بے شمار طبی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل پانی پینے کے بے شمار طبی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔