2 بیٹیاں اور 4 بیٹے ۔۔ خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش ! ماں نے کیا کہا؟

کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا، جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ایک بچہ دنیا سے چلا گیا۔ کراچی کے علاقے کالاپل کی حنا ناظم کو خدا نے 6 بچوں سے نوازا۔ جناح اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے ان بچوں کی زچگی کی۔ ڈاکٹر عائشہ وارث نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی تھی۔ ان کی پہلے بھی ایک اولاد تھی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ جناح اسپتال کی ہی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی میں چیک کے لیے آتی تھیں۔ جب انہوں نے 6 بچوں کو جنم دیا تو ان میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور 5 بچے زندہ تھے۔ بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے۔ بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیو بیوٹر میں رکھا گیا ہے۔

خاتون 5 بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا پیچیدہ کیس ہینڈل کیا۔ ڈاکٹر نے 9 ماہ تک بچوں کیلئے بہتر ہدایت کی مگر 1 بچہ دنیا میں نہ رہا اس کا افسوس ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2636 Views   |   15 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 2 بیٹیاں اور 4 بیٹے ۔۔ خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش ! ماں نے کیا کہا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (2 بیٹیاں اور 4 بیٹے ۔۔ خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش ! ماں نے کیا کہا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.