ڈاکٹر نے تو جواب دے دیا تھا لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہوں۔۔ 80 سالہ بزرگ جان لیوا کینسر کے باوجود کیسے زندہ ہیں؟

قرآن مجید ایک معجزہ ہے۔ اس بات میں تو کوئی شبہ نہیں مگر کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن سے ایمان ایک بار پھر تازہ ہوجاتا ہے۔ جیسے کہ ان بزرگ کے ساتھ پیش آیا واقعہ جو صرف چند دن کے مہمان تھے لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہیں۔

“ڈاکٹر نے تو مجھے جواب دے دیا تھا کہ آپ کی عمر اتنی زیادہ ہوگئی ہے اور کینسر آپ کے جسم میں پھیل چکا ہے اس کا علاج ممکن نہیں۔ یہ خبر تیزی سے پھیل گئی اس کے بعد سارے محلے والے اور رشتے دار مجھ سے ملنے آئے۔ سب کو لگتا تھا میں چند دن کا مہمان ہوں آج کل میں میرا انتقال ہوجائے گا۔

یہ کہنا ہے شیخوپورہ کے 80 سالہ بزرگ کا جن کا نام شیخ اقبال ہے۔ شیخ اقبال پچھلے 3 برسوں سے گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کا کینسر پیٹ تک چلا گیا ہے۔ شیخ اقبال کا کہنا ہے کہ انھوں نے جب دیکھا کہ ڈاکٹروں سے علاج ممکن نہیں تو انھوں نے قرآن مجید کی تلاوت سے خود اپنا علاج کرنا شروع کردیا۔

3 دن میں ایک قرآن پڑھتا ہوں

شیخ اقبال کہتے ہیں کہ وہ ہر 3 دن میں پورا ایک قرآن مجید تلاوت کے ساتھ پڑھتے ہیں اور یہ اس تلاوت کی برکت ہے کہ وہ ڈاکٹر کے جواب دینے کے باوجود ابھی تک زندہ ہیں اور انھیں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔

صرف اللہ کے کلام کی برکت سے زندہ ہوں

شیخ اقبال نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے اور اللہ کے کلام میں کتنی شفا ہے اس بات پر ان کا پورا یقین ہے۔ اب لوگ ان سے کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس قرآن مجید پڑھا ہوا ہے تو ان کے پیاروں کو بخش کر دعا کریں تب شیخ اقبال مرنے والوں کواپنا پڑھا ہوا قرآن بخش دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف کلام پاک کی برکت کی وجہ سے وہ زندہ ہیں۔

Quran Ki Barkat Se Zinda Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Quran Ki Barkat Se Zinda Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Quran Ki Barkat Se Zinda Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   8809 Views   |   25 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

ڈاکٹر نے تو جواب دے دیا تھا لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہوں۔۔ 80 سالہ بزرگ جان لیوا کینسر کے باوجود کیسے زندہ ہیں؟

ڈاکٹر نے تو جواب دے دیا تھا لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہوں۔۔ 80 سالہ بزرگ جان لیوا کینسر کے باوجود کیسے زندہ ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر نے تو جواب دے دیا تھا لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہوں۔۔ 80 سالہ بزرگ جان لیوا کینسر کے باوجود کیسے زندہ ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔