اس سے انفیکشن اور فنگس بھی ہوسکتا ہے۔۔ جانیں جینز اور دوسرے کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہنا جاسکتا ہے؟

پوری دنیاکی طرح پاکستان میں بھی جینز بہت زیادہ مقبول لباس ہے اور اکثر لوگ جینز کو دھوئے بغیر بار بار استعمال کرتے رہتے ہیں، اگر آپ بھی جینز اور دوسرے کپڑوں کو دھوئے بغیر استعمال کرتے ہیں تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا کرنے کا کیا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑوں کو بہت کم دھونا جلد کے مسائل یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے اور اکثر دھونا آپ کے کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ غیر ضروری لانڈری اور وسائل کے استعمال کا نتیجہ بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بات کا کوئی سخت اور باقاعدہ اصول نہیں کہ آپ کتنی بار کپڑے بنا دھوئے پہن سکتے ہیں تاہم یہ آپ کے پسینے کی مقدار اور طرز زندگی پر منحصر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ کپڑوں کو ہر استعمال کے بعد دھونا چاہیے جن میں میں زیر جامہ، موزے، ٹائٹس، لیگنگز اور ایکٹو ویئر شامل ہیں کیونکہ کپڑے ہمارے جسم کے اس حصے پر ہوتے ہیں جہاں بہت سارے قدرتی بیکٹیریا ہوتے ہیں اور بیکٹیریا کی زیادتی انفیکشن، فنگس اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

گرمی بیکٹیریا کو بڑھاتی ہے اور دھوپ اور ڈرائیر اتنے گرم نہیں کہ کپڑوں جراثیم سے پاک کیا جا سکے۔اس لیے ضروری ہے کہ ان کپڑوں کو صابن اور گرم پانی سے دھویا جائے۔

ماہرین کے مطابق آپ کو اپنے جوتے یا کم از کم انسولز کو واشنگ مشین میں مہینے میں ایک بار دھونا چاہیے اور جرابیں بھی دھوکر پہننی چاہئیں، ورنہ پاؤں اور انگلیوں پر فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے۔

پاجامے، پتلونیں، بیرونی لباس، جینز اور دیگر کپڑے آپ کتنی بار بغیر دھوئے پہن سکتے ہیں، اس کا جواب انڈر گارمنٹس یا ایکٹو ویئر کے انہی اصولوں پر مبنی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ بنیان یا انڈر شرٹ پہنتے ہیں تو آپ کو اوپر والی قمیض دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔اسی طرح اگر آپ انڈرویئر نہیں پہنتے تو آپ کو دوبارہ پہننے سے پہلے اپنے کپڑے دھونے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ عام طور پر سونے سے پہلے نہاتے ہیں، انڈرویئر پہنتے ہیں اور سوتے وقت پہنے گئے لباس میں بہت کم پسینہ آتا ہے تو آپ انہیں بغیر دھوئے ایک ہفتے تک پہن سکتے ہیں۔

Wearing Unwashed Jeans Can Cause Infection

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wearing Unwashed Jeans Can Cause Infection and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wearing Unwashed Jeans Can Cause Infection to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   37 Views   |   14 Jan 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 January 2025)

اس سے انفیکشن اور فنگس بھی ہوسکتا ہے۔۔ جانیں جینز اور دوسرے کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہنا جاسکتا ہے؟

اس سے انفیکشن اور فنگس بھی ہوسکتا ہے۔۔ جانیں جینز اور دوسرے کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہنا جاسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس سے انفیکشن اور فنگس بھی ہوسکتا ہے۔۔ جانیں جینز اور دوسرے کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہنا جاسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔