آلو وزن بڑھائے تو اروی وزن گھٹائے۔۔ جانیں اروی کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو آپ کی صحت کے لیئے بہت مفید ہیں

اروی آلو کی طرح نظر آنے والی ایک جڑ والی سبزی ہے۔ اس کی کلیاں اور جڑیں بھی سبزی کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں اور اس کے پتے بھی پکانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اروی میں بہت سے غذائی اجزاء جیسے وٹامنز، معدنیات، الیکٹرولائٹس اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں اسلیئے اسے اپنی خوراک میں شامل کرکے آپ بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

اروی کھانے کے فائدے:

پٹھوں کی صحت کو بہتر بنائے:

پٹھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیئے میگنیشیم اور وٹامن ای بہت ضروری ہیں۔ اور اروی میگنیشیم اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہے، اس لیے پٹھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے اسے باقاعدگی سے کھانا چاہیئے۔

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول:

اروی میں کم چکنائی اور سوڈیم بھی کم ہوتا ہے، یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے صحت مند خوراک کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

کینسر سے تحفظ فراہم کرے:

اروی میں پودوں پر مبنی مرکبات ہوتے ہیں ،جسے پولیفینول کہتے ہیں جو کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے پتے، اینٹی آکسیڈنٹس، بیٹا کیروٹینز اور وٹامن اے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں، جو ہماری اندرونی صحت کیلیئے بہت مفید ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

اروی کے 100 گرام حصے میں 5.1 گرام فائبر ہوتا ہے، اس کا کم کیلوری والا مواد وزن کم کرنے میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے اور اضافی وزن کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے

بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرے:

اروی کاربوہائیڈریٹس سے بھری ہوتی ہے اور یہ کم گلیسیمک والی خوراک ہے جو جگر میں گلوکوز کے ٹوٹنے کے عمل کو سست کر دیتی ہے، یہ کھانے کے بعد خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے۔

دل کی حفاظت کرے:

اس میں چکنائی کم ہوتی ہے اور کولیسٹرول صفر ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن ای کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ دل کے امراض سے کافی حد تک لڑسکتی ہے۔ اروی میں موجود فائبر کی مقدار جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے۔

جلد کو اچھا کرے:

اروی میں موجود وٹامن اے اور ای جلد کے لیے بہت مفید ہیں۔ یہ وٹامن جلد کے نئے اور صحت مند خلیوں کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں اور جلد کے خراب خلیوں کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے چہرے کے داغ دھبے کم ہو سکتے ہیں۔

Arvi Khane Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arvi Khane Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arvi Khane Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3444 Views   |   02 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آلو وزن بڑھائے تو اروی وزن گھٹائے۔۔ جانیں اروی کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو آپ کی صحت کے لیئے بہت مفید ہیں

آلو وزن بڑھائے تو اروی وزن گھٹائے۔۔ جانیں اروی کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو آپ کی صحت کے لیئے بہت مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو وزن بڑھائے تو اروی وزن گھٹائے۔۔ جانیں اروی کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو آپ کی صحت کے لیئے بہت مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔