16ویں صدی لوگوں کے ہاتھ میں موبائل فون کیسے آیا؟ حیرت انگیز انکشاف جس نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں

کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ سو یا ڈیڑھ سو سال پہلے بھی کسی کے پاس آج کے دور کا جدید اسمارٹ فون موجود ہو؟ شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن فرڈینینڈ جارج والڈ ملر کی مشہور پینٹنگ ”دی ایکسپیکٹڈ ون“ نے اس وقت لاکھوں دیکھنے والوں کو چونکا دیا جب ان کی نظر ہریالی میں کھڑی لڑکی کے ہاتھ پر پڑی جو کہ اسمارٹ فون استعمال کررہی تھی۔

16ویں صدی میں آئی فون

واضع رہے کہ یہ پینٹنگ 1860 کی ہے جب کہ موبائل فون 1990 کے بعد ایجاد ہوا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ایپل کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے ایمسٹرڈیم کے رجکس میوزیم کے دورے کے دوران بتایا کہ 346 سال پرانی ڈچ پینٹنگ میں ایک شخص آئی فون بھی پکڑے ہوئے ہے۔ اس پینٹنگ کے آرٹسٹ کا نام پیٹر ڈی ہوچ ہے اور انھوں نے یہ پینٹنگ 1670 میں بنائی۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 16ویں صدی میں کسی کے پاس آئی فون ہو؟

حقیقت جس نے سب کی آنکھیں کھول دیں

رجکس میوزیم کے ترجمان نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ پینٹنگ میں جس چیز کو آئی فون سمجھا جارہا ہے وہ دراصل ایک خط ہے جبکہ ہریالی میں کھڑی لڑکی کے ہاتھ میں ایک چھوٹی دعائیہ کتاب ہے۔ بہت ممکن ہے یہ زبور ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشرہ بہت تبدیل ہوگیا ہے لیکن اگر چند سو سال پیچھے جائیں تو لوگ آسانی سے پہچان لیں گے کہ مذکورہ پینٹنگز میں خط اور کتاب موجود ہیں نہ کہ موبائل فون۔

16 Sadi Logo Ke Hath Mein Mobile

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 16 Sadi Logo Ke Hath Mein Mobile and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 16 Sadi Logo Ke Hath Mein Mobile to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2052 Views   |   14 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

16ویں صدی لوگوں کے ہاتھ میں موبائل فون کیسے آیا؟ حیرت انگیز انکشاف جس نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں

16ویں صدی لوگوں کے ہاتھ میں موبائل فون کیسے آیا؟ حیرت انگیز انکشاف جس نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 16ویں صدی لوگوں کے ہاتھ میں موبائل فون کیسے آیا؟ حیرت انگیز انکشاف جس نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔