عرق النساء کے ناقابلِ برداشت درد سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹوٹکہ

کولہے کی ہڈی میں اُٹھنے والے درد کوعرق النساء کہاجاتا ہے اس کا تعلق انسانی اعصاب سے ہے۔دنیا بھر کی آبادی کا 40%زندگی کے کسی نہ کسی مقام پر اس درد کو ضرور محسوس کرتا ہے۔
ریڑھ کی ہڈی کے آخری مہروں سے نکلنے والی ایک رگ ہے جسے شیاٹک نرو کہتے ہیں اس درد کا مرکز ہوتی ہے اور یہیں سے اس کا نام شیاٹک پین(عرق النساء) پڑا ہے۔انسانی جسم میں طویل ترین تصورکی جانے والی یہ رگ کولہوں اور ٹانگ سے گزرتی ہوئی پیر تک جاتی ہے۔یہی رگ ٹانگوں کو حرکت دینے اس میں توانائی کا احساس بیدار رکھنے کا باعث ہوتی ہے۔
اس درد کے علاج کیلئے عام طور پر بستر پر آرام اور پین کلرز کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کی مدد سے اس تکلیف دہ درد میں کمی لائی جا سکتی ہے َ

عرق النساء کے درد سے نجات معاون گھریلو ٹوٹکہ:
سورنجان شیریں۔۔۔۔۔پچاس گرام
ایلوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام(سوکھا ہوا ایلوویرا ہی ہوتا ہے، پنسار سے باآسانی مل جاتا ہے)

بنانے کا طریقہ:
تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں، پھر اس پاؤڈر کو چھان کر ایلوویرا کے گودے میں اچھی طرح مکس کرکے چنے کی دال کے برابر گولیاں بنالیں۔

استعمال کا طریقہ:
صبح و شام روزانہ ایک ایک گولی کھالیں۔ چودہ دنوں کے مسلسل استعمال سے درد میں کمی واقع ہوگی۔

پرہیز:
چاول، دھی اور کھٹی چیزیں اس دوران بالکل کھائیں۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19271 Views   |   20 Mar 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about عرق النساء کے ناقابلِ برداشت درد سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹوٹکہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (عرق النساء کے ناقابلِ برداشت درد سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹوٹکہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.