What is Chikungunya Virus? Prevention and Diagnosis Tips



Chikungunya signs and symptoms

Symptoms:



Symptoms of Chikungunya infection are as follows:
  • High fever
  • Intense pain in joints, arms and legs
  • Headache
  • Pain in muscles
  • Back pain
  • rashes (around 50% of affected people got rashes in chikungunya)

Most of the affected patients tend to feel better after 7 days however some people continue to afflict with joint pain for longer.



How chikungunya is diagnosed?

Diagnosis:


Chikungunya virus is diagnosed with the symptoms advised by health experts. Further it is confirmed with the examination of blood test report by your physician.



Chikungunya incubation time

Incubation Period:

Incubation period refers to the time between getting infected and developing symptoms.


Infectious Period:

This is the time in which the patient can infect others.



Treatment of Chikungunya Fever

Treatment:


Initially, there was no specific treatment found for chikungunya virus infection. However, now health experts have devised the medications and treatment for chikungunya. Now it is being treated successfully in hospitals of Karachi and other cities of Pakistan.



How to prevent chikungunya virus?

Prevention:



Since chikungunya virus is infectious these days, we must take preventive measures to keep the virus at the bay. Ensure you didn't get bitten by mosquitoes. These are mosquitoes which inject the virus into humans' body.
So far there is no any vaccine to prevent chikungunya infection.



Chikungunya Virus in Urdu

Chikungunya in Urdu - چکن گونیا کیا ہے؟

انسانی زندگی سراسر مجموعہ اجداد ہے اگر تندرست ہے تو خوش ہے۔ لیکن خدانخواستہ اس انسان کو کسی قسم کی بیماری نے آ گھیرا تو وہ کسی کام کا نہیں۔ دنیا میں کئی قسم کی بیماریاں موجود ہیں۔ نئے دور کے ساتھ یہ بیماریاں بھی نئی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

اس وقت پاکستان کے شہر کراچی کو ایک نئی بیماری نے آ گھیرا ہے ، جو وقت کے ساتھ وبائی صورت اختیار کر رہی ہے ، کچھ عرصہ قبل تک ڈینگی نامی ایک بخار نے پورے پاکستان کو پریشان کر رکھا تھا ، اب اس کے متبادل بخار جس کا نام ’’چکن گونیا‘‘ ہے اس نے پورے کراچی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

چکن گونیا کسی نئے وائرس کا نام نہیں مگر پاکستان اور اس کے باسیوں کے لیے یہ ایک نئی تحقیق ہے ۔ چکن گونیا کا وائرس سب سے پہلے افریقی ملک تنزانیہ میں 1959کو دریافت ہوا تھا اور آگے چل کر 2010تک یہ یورپین ممالک میں داخل ہوا۔ جبکہ پاکستان میں یہ بیماری سب سے پہلے کراچی کے ضلع ملیر میں تشخیص ہوئی جس کے بعد اس بیماری نے بہت ہی تیزی سے پورے کراچی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ،جبکہ اس وقت کراچی کا ضلع غربی اس وائرس سے شدید متاثر ہے، ضلع غربی کا ہر دسواں شخص چکن گونیا کا شکار ہے۔

چکن گونیا بھی ڈینگی اور ملیریا کی طرح مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے انسان میں منتقل ہوتی ہے ۔ اگر کوئی عام مچھر چکن گونیا سے متاثرہ کسی شخص کو کاٹ لے تو وہ مچھر بھی اس وائرس کے مچھر میں تبدیل ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ بھی اس کے پھیلاؤ میں حصہ دار بن جاتا ہے(مایرین صحت کی رپورٹ )

Chikungunya Symptoms in Urdu

۔یہ وائرس انسان کی جسم سے پوٹاشیم اور سوڈیم کو کافی حد تک ختم کر دیتا ہے ، جوڑوں اور ہڈیوں میں شدید درد کے باعث انسان ٹھیک طرح بیٹھ بھی نہیں پاتا اور ساتھ ہی ساتھ کھانا پینا بھی چھوڑ دیتا ہے۔

چکن گونیا کے علامات میں کچھ یہ بھی ہے کہ یہ بیماری مچھر کے کاٹنے کے بعد تین سے لے کر سات دن کے اندر ظاہر ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پاؤں کی طرف سے ٹخنوں اور پھر گھٹنوں کے درد سے شروع ہوکر تیزی کے ساتھ پورے جسم کے جوڑوں کو اپنے قبضے میں لے لیتی ہے، سر میں شدید درد ، تھکاوٹ ، متلی کا ہونا، جسم میں خارش و سرخ نشانات کا ہونا بھی چکن گونیا کی علامات میں شامل ہے۔

اس وائرس کا آسان ہدف نومولود بچے، بزرگ افراد اور پہلے سے مختلف بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور امراض قلب میں مبتلا افراد ہیں۔ لیکن ایک بات اور بھی ہے جو ایک بار اس وائرس کا شکار ہوجائے تو اس کے بعد دوبارہ اس وائرس کا نشانہ بننے کا امکان تقریباَ ختم ہوجاتا ہے۔ میں بھی کم و بیش چار پانچ دن تک اس بیماری سے پنجہ آزمائی کرچکا ہو، اب میرے استاد قادر خان یوسفزئی بھی اس وائرس کو وجہ سے بیڈ سے بھی نہیں اُٹھ پا رہے ہیں۔

اب سوال آتا ہے کہ چھ ماہ سے کراچی جبکہ کئی سالوں سے دنیا کے دیگر ممالک میں انسانوں کو نچوڑنے والی اس بیماری کا کوئی مناسب علاج ہے بھی کہ نہیں ؟ ہماری اطلاع کے مطابق تاحال اس وائرس کی کوئی ویکسین دریافت نہیں کی جاسکی نہ ہی کوئی ایسی دوا ہے جو بطور خاص اس وائرس کے خلاف مزاحم ہوسکے۔ یہاں یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس وائرس سے موت واقع نہیں ہوتی تاہم اس کی علامتیں شدید تکلیف میں مبتلا کردیتی ہیں جبکہ یہ بیماری انسان کو بری طرح کمزور کردیتی ہے۔


اگر آپ چکن گونیا کے متاثرہ مریض سے ملے ہیں، یا کسی ایسے علاقے کا دورہ کیا ہے جہاں یہ وائرس پھیلا ہوا ہے تو محتاط رہیں اور اوپر بتائی گئی علامتوں کے معمولی طور پر ظاہر ہوتے ہی فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ وائرس کا شکار ہونے کی صورت میں بعض ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ سے زیادہ آرام کریں۔جبکہ بعض ہلکی پھلکی ورزش کا مشورہ دیتے ہیں۔

Chikungunya Precautions in Urdu احتییاطی تدابیر:

جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے مائع اشیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔وائرس کا نشانہ بننے سے صحت یاب ہونے تک اسپرین لینے سے گریز کریں۔اگر آپ پہلے سے کسی مرض کا علاج کر رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو ضرور اس سے آگاہ کریں۔

یہ تو تھی ڈاکٹری علاج کے طور طریقے اب آتے ہیں روحانی طریقوں کی طرف ، اﷲ تعالیٰ قرآن مجید کے سورہ الانعام آیت نمبر 17 میں ارشاد فرماتے ہیں : اور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اُس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت)عطا کرے تو کوئی اس کو روکنے والا نہیں بے شک اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔ اس آیت کو ترجمے کے ساتھ پڑھے اور ساتھ میں ،لا الہ الا انت اني کنت من الظالمین کو ایک جگہ بیٹھ کر چالیس مرتبہ اول وآخر دورود شریف پڑھئیں ۔ انشااﷲ شفاء ملے گی، اس سے بچاؤ کے ٹوٹکے ، پپیتے کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی کو پینا ، کھانے میں بھنڈی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ، نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر جہاں جہاں درد ہو اس جگہ کی سکائی کریں انشاء اﷲ جلد ہی آرام آئیگا۔

اس وقت کراچی میں’’ چکن گونیا ‘‘وبائی صورت اختیار کرچکا ہے ، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے مطابق یکم جنوری سے لیکر 26اپریل تک اس وائرس نے 1910افراد کو اپنا شکار بنا یا ، لیکن اصل میں یہ تعداد اس سے بیس گنا زیادہ ہے یہ 1910 وہ کیسیز ہے جو رجسٹرڈ ہوئے، لیکن ہزاروں کی تعداد ایسی بھی ہے جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے ، یہ لوگ زیادہ تر اتائی ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں۔

حکومت وقت کی کیا ذمہ داری بنتی ہے ؟ حکومت وقت کو چاہیئے کہ وہ اس بیماری کے علاج کی تشخیص کے لئے ماہرین کو جمع کریں اور اس کا علاج دریافت کریں اور ساتھ ہی ساتھ پورے کراچی میں بلخصوص ان علاقوں میں جہاں یہ وائرس وبائی صورت اختیار کرچکا ہے وہاں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کرایں ۔ چکن گونیا سے بچاؤ کیلئے مچھروں سے بچاؤ ضروری ہے ، ساتھ ہی ساتھ پیناڈول کی گولیاں بھی ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق استعمال کی بھی ضرورت ہے ، حکومت کو چاہیے کہ اس وائرس سے متاثرہ آفراد کی بھر پور رہنمائی کریں ۔ اﷲ ہم سب کو قسم در قسم بیماریوں سے محفوظ رکھے ( آمین)



Disclaimer: The information discussed here is for public awareness and education. For any kind of health problems, please consult your doctor.



This write-up is focused to make people aware all about chikungunya virus. Hope you have found this article helpful for awareness about chikungunya disease, fever, treatment and prevention. We also made information about chikungunya in Urdu and English available to you for thorough understanding and knowledge.

In this article, we will be discussing what is chikungunya in Urdu, chikungunya fever, prevention and diagnosis tips. Chikungunya these days has become the most recent nightmare for Pakistanis especially Karachiites. The pace chikungunya virus is spreading at is distressing. We remember the days when dengue virus disturbed our people. Many people died of it. And now we are hearing about chikungunya fever which has severely affected some areas of Karachi i.e. Malir, Ibrahim Hyderi and Kimari.

Now, what we need to know about chikungunya virus?

In order to keep ourselves safe from this menace is to know everything about chikungunya. KFoods.com is presenting some facts that everyone of us must be aware of:


chikungunya virus in urdu

Chikungunya Virus Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chikungunya Virus Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chikungunya Virus Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Inayat Kabalgraami  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12176 Views   |   07 Jul 2017
About the Author:

Inayat Kabalgraami is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Inayat Kabalgraami is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

What is Chikungunya Virus? Prevention and Diagnosis Tips

What is Chikungunya Virus? Prevention and Diagnosis Tips ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ What is Chikungunya Virus? Prevention and Diagnosis Tips سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔