میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں، مجھے ۔۔ حقیقی زندگی نے جب فلمی کہانی کا موڑ لے لیا تو کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ جس نے سب کو چونکا دیا

بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی 1999 کی سپر ہٹ فلم 'ہم دل دے چکے صنم' حقیقی زندگی کی کہانی بن گئی۔۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے دیوریا علاقے میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ دوبارہ ملنے میں مدد کی اور پھر اس سے اس کی شادی کر دی۔ عورت کا اپنے عاشق کے ساتھ جانے کا فیصلہ فلم کی اینڈنگ (اختتام) سے مختلف تھا، جبکہ فلم میں ایشوریا اپنے شوہر اجے کے ساتھ ہی رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جوڑے کی شادی کو ایک سال ہو چکا تھا، لیکن شوہر کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس کی بیوی ابھی بھی بہار سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے لڑکے سے محبت کرتی ہے۔

لڑکی کا عاشق آکاش شاہ، جمعہ کی رات اسکے سسرال اس سے ملاقات کرنے پہنچ گیا، جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور سب کو اس بارے میں پتہ چل گیا۔ واقعہ کا علم ہونے کے بعد لوگوں نے آکاش شاہ کو پکڑ کرخوب مارا پیٹا۔

گوپال گنج، بہار کے رہنے والے آکاش شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ دو سال اس خاتون کے ساتھ رشتے میں رہا تھا۔ وہ اسے بھول نہیں سکتا تھا، یہاں تک کہ کسی اور مرد سے اس کی شادی ہونے کے بعد بھی۔ اسی لیئے وہ اس سے ملنے کا فیصلہ کر کے اس کے گھر پہنچا۔

تاہم خاتون کے شوہر نے جھگڑا کرنے کے بجائے انیں ملانے کا انتخاب کیا جس کی وجہ سے واقعات کا غیر متوقع موڑ آگیا۔

حکام کے مطابق، خاتون نے اپنے شوہر سے گزارش کی کہ وہ اسے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جانے دے، جس پر شوہر نے ان کا ساتھ دیا اور ان کی شادی کر دی۔

یہ شخص اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو، دونوں خاندانوں کی منظوری کے بعد شادی کرنے کے لیے مندر لے گیا۔ اور وہیں سے شادی کرا کے انہیں روانہ کردیا۔

Hum Dil De Chuke Sanam Movie Story Repeat In Real Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hum Dil De Chuke Sanam Movie Story Repeat In Real Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hum Dil De Chuke Sanam Movie Story Repeat In Real Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1920 Views   |   25 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں، مجھے ۔۔ حقیقی زندگی نے جب فلمی کہانی کا موڑ لے لیا تو کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ جس نے سب کو چونکا دیا

میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں، مجھے ۔۔ حقیقی زندگی نے جب فلمی کہانی کا موڑ لے لیا تو کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ جس نے سب کو چونکا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں، مجھے ۔۔ حقیقی زندگی نے جب فلمی کہانی کا موڑ لے لیا تو کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ جس نے سب کو چونکا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔