زيادہ چائے پینے والوں کے لیے وارننگ، ان کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے!

پاکستان کا شمار دنیا بھر میں زيادہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر ہوتا ہے۔ پاکستان میں چائے پینے کے لیے کسی موسم اور کسی وقت کی قید نہیں ہے یہ وہ مشروب ہے جو کبھی بھی کہیں بھی پیا جاتا ہے- عام طور پر چائے کے عادی افراد دن بھر میں دو کپ سے لے کر بیس کپ تک چائے روزانہ پیتے ہیں اور ہر بار چائے پی کر چاک و چوبند ہو جاتے ہیں- مگر اتنی زیادہ مقدار میں چائے کا استعمال ان کے بہت ساری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: دانتوں پر دھبے پڑ جانا
چائے ایک رنگ دار مشروب ہے اور اس کو پینے والے ہر دفعہ اس کو پینے کے بعد دانت صاف نہیں کرتے ہیں- اس وجہ سے اس کا پیلا رنگ دانتوں کا حصہ بن جاتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب کہ یہ پیلا رنگ دانتوں کا مستقل مکین بن جاتا ہے جو کہ زیادہ چائے پینے والوں کی نشانی بن جاتا ہے-

2: آئرن کی کمی
آئرن ہمارے جسم کا ایک لازمی جز ہے اور یہ خون کے سرخ ذرات کی تیاری کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جس کی ضرورت آئرن سے بھرپور غذا کے استعمال سے پوری کی جا سکتی ہے- مگر اس غذا کے ساتھ اگر چائے کا استعمال کیا جائے تو چائے آئرن کو جسم کا حصہ نہیں بننے دیتی اور اس کے جسم میں ائرن کی کمی واقع ہو سکتی ہے-

3: بھوک کا ختم ہو جانا
چائے ویسے تو اپنے اندر کسی حد تک غذائیت بھی رکھتی ہے مگر وہ جسم کی تمام ضروریات کی تکمیل نہیں کر سکتی ہے- مگر زیادہ چائے کا استعمال معدے پر ایسے اثرات مرتب کرتا ہے جس کے سبب بھوک لگنا بند ہو جاتی ہے اور انسان کا معدہ ٹھیک سے کام نہیں کر سکتا ہے-

4: پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ
بہت زیادہ چائے پینے والے مرد حضرات کو کم چائے پینے والے افراد کے مقابلے میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور یہ بھی چائے کے بدترین اثرات میں سے ایک ہے-

5: دل کے دورے کے خطرات
چائے کا ایک جز کیفین بھی ہوتا ہے جو کہ بلند فشار خون کا باعث بنتا ہے اور اس کا براہ راست اثر انسان کے دل اور اس سے جڑی شریانوں پر پڑتا ہے جس کے سبب دل کے دورے کے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے-

6: بے خوابی کا باعث بنتی ہے
چائے کے عادی افراد کے خون میں کیفین کی مقدار بڑھنے کے سبب جسم کے ہارمونل نظام پر اثر پڑتا ہے- جو کہ اس کو بے چینی ، اور کم خوابی میں مبتلا کر سکتے ہیں ایسے افراد کی نیند نارمل افراد کے مقابلے میں کافی کم ہو جاتی ہے-

7: ابارشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں
حاملہ مائیں اگر بہت زیادہ چائے کا استعمال کریں تو خون میں کیفین کی مقدار میں زیادتی کے سبب کوکھ میں موجود بچے کی نمو متاثر ہوتی ہے اور حمل کے اسقاط کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے-

8: قبض کا باعث ہوتی ہے
چائے کے اندر ایک جز تھیوپائلین موجود ہوتا ہے جو کہ نظام انہضام میں موجود پانی کو جذب کر لیتا ہے- جس کے سبب قبض کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے اور رفع حاجت میں سخت تکلیف ہوتی ہے جس کی وجہ سے بواسیر کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے-

9: خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے
بہت زیادہ چائے پینے والے افراد چائے میں چینی شامل کرتے ہیں جس کے سبب ہر ایک کپ کے ساتھ خون میں چینی کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جو کہ جسم کے لیے مسائل کا سبب بنتی ہے اور ذیابطیس جیسی خطرنا ک بیماری کا با‏عث بن سکتی ہے-

10 : اخراجات میں اضافے کا سبب
چائے گھر کے بجٹ میں ایک ایسا خرچہ ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس کے باوجود پتی ۔ چینی اور دودھ کی مد میں ایک بڑے خرچے کا باعث بنتی ہے -

Chaye Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chaye Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chaye Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6394 Views   |   04 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

زيادہ چائے پینے والوں کے لیے وارننگ، ان کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے!

زيادہ چائے پینے والوں کے لیے وارننگ، ان کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زيادہ چائے پینے والوں کے لیے وارننگ، ان کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔