اپینڈکس سے جان کو خطرہ کب ہوتا ہے؟ چند غذائیں جن سے اس مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے

اپینڈکس کا درد پیٹ کے نچلے حصے میں اٹھتا ہے اور بہت تیز ہوتا ہے۔ اس بیماری کی علامتوں میں بھوک نہ لگنا، الٹی کی کیفیت اور چلنے پھرنے میں تکلیف ہونا شامل ہے۔

اپینڈکس کیا ہے؟

دراصل اپینڈکس جسم میں بڑی آنت کے پہلے حصے کے دائیں جانب موجود ہونے والا ٹشو ہے جس میں بیکٹیریا کی وجہ سے انفیکشن ہوجاتا ہے جس سے درد ہوسکتا ہے۔ اپینڈکس پھٹنے کی صورت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

اس کا علاج

ڈاکٹر فاروق رانا کنسلٹنٹ سرجن ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں اپینڈکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ شدید درد کی صورت میں اپینڈکس کا فوری آپریشن کرنا ضروری ہے جو آج کل لیپروسکوپی کے ذریعے ہوتا ہے۔ لیپروسکوپی میں جسم کے اندر آلات داخل کر کے اپینڈکس کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔ البتہ یہ ایک اہم آپریشن ہے جس کے بعد مریض کو ٹھیک ہونے کے لئے کچھ عرصہ درکار ہوتا ہے۔ دوائیں اپینڈکس کے مرض میں وقتی طور پر تو دی جاسکتی ہیں البتہ اس کا آخری حل سرجری ہی ہے۔

اپینڈکس کا مرض کن غذاؤں سے بڑھتا ہے

اگرچہ اپینڈکس کو غذاؤں سے کم یا قابو نہیں کیا جاسکتا لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن سے اس کا درد متحرک ہوتا دیکھا گیا ہے۔ اپینڈکس کے مریضوں کو جنک فوڈ اور کم فائبر والی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ وہ افراد کو ہائی فائبر، تازہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان میں اپینڈکس کا مرض کم پایا جاتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   499 Views   |   04 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اپینڈکس سے جان کو خطرہ کب ہوتا ہے؟ چند غذائیں جن سے اس مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اپینڈکس سے جان کو خطرہ کب ہوتا ہے؟ چند غذائیں جن سے اس مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.