کیا آپ بھی افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو جانیے اس کے تباہ کن اثرات

رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام ترفضیلتوں کے ساتھ ہمارے درمیان موجود ہے۔ تمام مسلمانوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس سے پوری طرح فیض یاب ہو سکیں۔ اسی طرح یہ مہینہ اپنی بری عادتوں سے چھٹکارہ پانے کا بھی عمدہ مہینہ ہے۔ لیکن جو لوگ اپنی عادتیں بدلنا نہیں چاہتے وہ جان لیں کہ ان میں سے کچھ عادتیں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

خون گاڑھا کردیتی ہے

ترکی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ افطار کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ کا ایک کش آپ کی شریانوں کو سکیڑ دیتا ہےاور خون میں آکسیجن کو مناسب مقدار میں جذب نہیں ہونے دیتا۔ اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اس کے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور ان سب عوامل سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اور جو پہلے سے دل کے مریض ہیں ان کے لئے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جسمانی جھٹکوں کا سبب

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے نہ صرف دل کی تکلیف ہونے کا خطرہ ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ اور کمزوری کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔ آسان لفظوں میں اگر کہیں تو افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینا آپ کی اچانک موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کا خطرہ

ماہرکارڈیالوجسٹس کا کہنا ہے کہ اس ایک مہینے میں افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے دل کی شریانوں کو جتنا نقصان پہنچتا ہے اتنا پورے سال میں نہیں پہنچتا۔ وجہ صرف یہ ہے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جوکہ جسم اور خاص کر دل کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

سگریٹ نوشی ترک کرنا بہتر ہے

تحقیق میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ یوں تو سگریٹ نوشی کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اس کا استعمال کم سے کم کردینے میں ہی عافیت ہے، لیکن اگر سگریٹ کی شدید طلب ہو توروزہ کھولتے ہی سگریٹ نہ پی جائے بلکہ افطار کے 30 سے 40 منٹ بعد سگریٹ نوشی کی جاسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کا مبارک مہینہ سگریٹ نوشی جیسی عادات کو ترک کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ جب انسان روزے کی حالت میں دن بھر میں تقریباً 14 سے 15گھنٹے تک سگریٹ پئے بغیر رہ سکتا ہے تو یہ عمل سال بھر بھی کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اور سچے دل سے جب کوئی بھی کوشش کی جائے تو وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے۔ سگریٹ نوشی دل کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی خرابی اور کینسر کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے اس کو ترک کرنا خود سگریٹ نوش کے لئے بھی اور جو ان کے آس پاس اس سے متاثر ہو رہے ہیں ان کے لئے بھی بہتر ہوگا۔

Iftar Ke Baad Smoking

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iftar Ke Baad Smoking and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftar Ke Baad Smoking to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2134 Views   |   18 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو جانیے اس کے تباہ کن اثرات

کیا آپ بھی افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو جانیے اس کے تباہ کن اثرات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو جانیے اس کے تباہ کن اثرات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔