شکر قندی کے شفاء بخش کرشمے

شکر قندی ایک مشہور جڑ ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان میں ہر جگہ بکثرت پیدا ہوتی ہے ۔ اگر چہ یہ کھانے میں لذیذ ہوتی ہے اور قابل قدر غذائیت رکھتی ہے لیکن قیمت کے اعتبار سے سستی ہوتی ہے ۔ اس لئے امیر لوگ اس کی طرف بہت کم رغبت کرتے ہیں ۔ البتہ غریب لوگ نہایت شوق اور رغبت سے کھاتے ہیں ۔

بظاہر نشاستہ اور شکر کا مجموعی ہے ۔ درحقیقت یہ چیزیں شکر قندی کا جزو اعظم ہیں لیکن اس میں دوسرے لطیف اجزاء بھی پائے جاتے ہیں ۔ چنانچہ اس میں وٹامن اے کافی مقدار میں ہوتے ہیں نیز فولاد اور بعض دیگر معدنی اجزاء بھی کیمیاوی تجربہ کرنے پر اس میں ملتے ہیں ۔ لہذا شکر قندی بدن کو تغذیہ اور توانائی بخشنے والے غذائی اجزاء کا مجموعہ ہے ۔ غذائیت کے لحاظ سے آلو پر فوقیت رکھتی ہے ۔

شکر قندی کو بھون کر بھی کھاتے ہیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ شکرقندی کو نہایت گرم ریت میں یا گرم راکھ میں دبا دیتے ہیں ۔ جب شکر قندی پک جاتی ہے تو نکال لیتے ہیں چھیل کر کھاتے ہیں ۔ اس میں شک نہیں کہ اس طرح بھونی شکر قندنسبتاً زیادہ لذیذ ہوتی ہے ۔ البتہ اُبالنے کے مقابلے میں اس طرح بھوننے میں زیادہ تکلیف کرنا پرتی ہے جو ہر گھر میں آسانی سے نہیں ہو سکتا ۔

شکر قندی کا مفید و مزیدار حلوہ :
بعض لوگ شکر قندی کا حلوہ بنا کر بھی کھاتے ہیں ۔ یہ حلوہ بدن کو تغذیہ اور تقویت بخشتا ہے ۔

شکر قندی کا حلوہ بنانے کا طریقہ :
شکر قندی کا باریک باریک تراش کر خشک کرلیں ، اس کے بعد کوٹ چھان کر آٹا بنائیں ، روزانہ صبح کے وقت ایک چھٹانک یہ آٹا لے کر ایک چھٹانک دیسی گھی میں بھونیں اور تین چھٹانک چینی کا قوام شامل کرکے حلوہ تیار کریں ۔
اگر چاہیں تو اسمیں مغز بادام، مغز پستہ اور ناریل باریک باریک تراش کر شامل کریں ۔ اس کے علاوہ اُبالی ہوئی یا بھوبھل میں بھوئی ہوئی شکر قندی سے بھی حلوہ بنا سکتے ہیں ۔ اُبالی ہوئی شکر قندی ضرورت کے مطابق لیں اور چھلکے اور ریشوں سے صاف کرکے گھی میں بھونیں ، اس کے بعد چینی شامل کرکے بدستور حلوہ تیار کریں ۔

سردیوں میں کھانے سے درج ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔
۱۔ دماغ کو طاقت دیتی ہے ۔
۲۔ جسم کو موٹا کرتی ہے ۔
۳۔ قوت باہ مضبوط کرتی ہے ، بشرطیکہ چینی ملا کر کھائی جائے ۔
۴۔ جریان کے لئے بے حد مفیدہے ۔
۵۔ اس کا حلوہ بنا کر کھانا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے ۔
۶۔ کپکپی اور دانت بجنے سے آرام پہنچاتا ہے ۔

شکر قندی کے نقصانا ت :
۱۔ قابض ہے اس لئے کمزور معدے والے احباب اجتناب کریں ۔
۲۔ پیٹ میں بعض دفعہ اپھارہ پیدا کرتی ہے ۔
۳۔ جسم کو موٹا کرتی ہے ، کرسی پر بیٹھ کر کام کرنے والوں کے لئے مناسب نہیں ۔
۴۔ یہ دیر ہضم ہے ، البتہ اگر چینی یا شہد ملا کر کھائی جائے تو پھر اس کی یہ خاصیت ختم ہوجاتی ہے ۔

احتیاط :
ذیابیطس کے مریض شکر قندی استعمال نہ کریں ۔
دل کے مریض بھی اسے استعمال نہ کریں ۔
شکر قندی استعمال کرنے کے بعد تھوڑی سونف چبالینے سے اس کے مضر اثرات دور ہوجاتے ہیں ۔

Shakarkandi (sweet-potato) is a famous abundant vegetable root. With a very delicious taste and health benefits, sweet potatoes are available at low cost. It is vastly grown in Pakistan and India. Seemingly, it consists of carbohydrates and sugar, it also contains decent amount of vitamins A and several other minerals. It can be eaten in various forms, roast, boil or make its other dishes.

You can make sweet potato halwa and kheer also which is a popular sweet known as 'Shakarkandi ki kheer' in Pakistan and India.

Here are some delicious sweet potato recipes:

Tags: Nutrition in Sweet Potato Healthy Shakarkandi

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   21188 Views   |   13 Dec 2018
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

shakar qandi boht hi laziz hoti hai. mujhe boht achi lagti hai. i like all its recipes especially the kheer of shakarqandi is my favorite sweet. I also like sand roasted sweet potato. it is very tasty.

  • Amir, Larkana
  • Jan 07, 2016

Read Blog about شکر قندی کے شفاء بخش کرشمے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شکر قندی کے شفاء بخش کرشمے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.