Pavitra Rishta Actor Priya Marathe Passes Away After Battle With Cancer
بھارتی شوبز دنیا ایک اور بڑے نقصان سے دوچار ہوگئی۔ مقبول اداکارہ پریا مراٹھے محض 38 برس کی عمر میں کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ عرصہ دراز تک وہ اس جان لیوا مرض کے ساتھ بہادری سے لڑتی رہیں، مگر بالآخر یہ جنگ ہار گئیں۔ اپنی شاندار اداکاری اور بے مثال فن کی بدولت انہوں نے ہندی اور مراٹھی ڈراموں میں ایسا نقوش چھوڑا جو مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
2012 میں انہوں نے اداکار شانتانو موگھے سے شادی کی تھی اور یہ جوڑی مداحوں کے نزدیک مثالی سمجھی جاتی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پریا 2024 کے بعد انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ رہیں۔ ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024 کو آئی تھی، جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مسکراتی ہوئی دکھائی دی تھیں۔ یہ تصویر اب مداحوں کے لیے ایک قیمتی یاد بن چکی ہے۔
اداکارہ کی ناگہانی موت نے پوری انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔ شوبز کی نمایاں شخصیات نے نہ صرف ان کی اچانک رخصتی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا بلکہ ان کے فن، خوبصورت یادوں اور نڈر شخصیت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پَوِتّر رشتہ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت بھی مبینہ خودکشی کے باعث چل بسے تھے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pavitra Rishta Actor Priya Marathe Passes Away After Battle With Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pavitra Rishta Actor Priya Marathe Passes Away After Battle With Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مشہور بھارتی ڈرامے کی اداکارہ چل بسیں۔۔ موت کی وجہ کیا بنی؟
مشہور بھارتی ڈرامے کی اداکارہ چل بسیں۔۔ موت کی وجہ کیا بنی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشہور بھارتی ڈرامے کی اداکارہ چل بسیں۔۔ موت کی وجہ کیا بنی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔