یہاں لوگ نیچے گراتے ہیں اور ۔۔ سنجے دت کا ایشوریہ رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ، اداکارہ نے کیا جواب دیا تھا؟

بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کا ایک انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے ایشوریہ رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

جب سے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہیں تب سے آئے روز کوئی نہ کوئی پرانا کلپ سامنے آ رہا ہے۔

اسی حوالے سے سنجے دت کا ایک انٹرویو سامنے آیا، جس میں سنجو بابا نے بتایا کہ انہوں نے ایشوریا کو پہلی بار مشروبات کے کسی اشتہار میں دیکھا تھا اور وہ انکی خوبصورتی سے بےحد متاثر ہوئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، میں نے ایشوریا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے ماڈلنگ کیرئیر میں ہی آگے بڑھے اور فلم انڈسٹری میں نہ آئیں، کیونکہ یہاں اگر کوئی کامیابی کے 2 قدم چرھتا ہے تو اسے نیچے کھینچنے کے لیئے 500 لوگ موجود ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ فلم انڈسٹری کے چیلنجز اور ڈیمانڈز کی وجہ سے ان کی خوبصورتی اور معصومیات کو ماند پڑ جائے گی۔

سنجے دت کی اس بات پر ایشوریا نے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ، ان کی بات صحیح ہے لیکن آپ اپنی زندگی میں جتنی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اتنے ہی مضبوط بن جاتے ہیں۔

واضح رہے ایشوریہ رائے نے اپنے بالی ووڈ فلمی کرئیر کا آغاز 1994 کی فلم "اور پیار ہوگیا " سے کیا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک انکی کئی ان گنت سپر ہٹ فلمیں ہیں۔

When Sanjay Dutt Advised Aishwarya Rai To Stay Away From Bollywood

Discover a variety of News articles on our page, including topics like When Sanjay Dutt Advised Aishwarya Rai To Stay Away From Bollywood and other health issues. Get detailed insights and practical tips for When Sanjay Dutt Advised Aishwarya Rai To Stay Away From Bollywood to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   725 Views   |   28 Oct 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہاں لوگ نیچے گراتے ہیں اور ۔۔ سنجے دت کا ایشوریہ رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ، اداکارہ نے کیا جواب دیا تھا؟

یہاں لوگ نیچے گراتے ہیں اور ۔۔ سنجے دت کا ایشوریہ رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ، اداکارہ نے کیا جواب دیا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہاں لوگ نیچے گراتے ہیں اور ۔۔ سنجے دت کا ایشوریہ رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ، اداکارہ نے کیا جواب دیا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔