دوسری شادی کرنا میرا حق ہے.. 3 بیٹوں کی ماں ہو کر طلاق لینا کیوں ضروری ہوگیا تھا؟ صائمہ قریشی کے انکشافات

"کوئی بھی عورت اپنا گھر نہیں توڑنا چاہتی. گھر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں. میں نے اللّٰہ سے دعا کی تھی اگر طلاق کا فیصلہ میرے لیے بہتر ہے تو مجھے اس کے لیے ہمت دیے کہ میں فیصلہ کر سکوں اور آگے بڑھ سکوں. ورنہ مجھے طلاق سے متعلق سوچنے کی ہمت ہی نہ دینا تاکہ بعد میں مجھے کوئی پچھتاوا نہ ہو"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا جنھوں نے حال ہی میں سماء ٹی وی پر پہلی بار انٹرویو دیا اور اپنی نجی زندگی گفتگو کی.

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اُس کا گھر خراب ہو. گھر بنانے میں پوری زندگی اور توڑنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ میں نے اپنے حالات کو سدھرنے کے لیے موقع بھی دیا، مگر جب غلط چیزیں بار بار دہرائی جائیں تو آپ کسی شخص کی عادتیں نہیں بدل سکتے، عادتیں پھر بھی بدلی جا سکتی ہیں مگر برا سلوک روا رکھنا فطرتاً ہوتا ہے، فطرت نہیں بدلی جا سکتی۔ ہر کسی کی برداشت کا ایک پیمانہ ہوتا ہے. جب چیزیں میری برداشت سے باہر ہو گئیں تو پھر میں نے اللّٰہ کا نام لے کر طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے صائمہ قریشی نے مزید بتایا کہ میری طلاق کے فیصلے نے ہم سب کو بہت پریشان کیا. لیکن مجھے لگتا ہے کہ طلاق کا فیصلہ جَلدی لے لینا چاہیے تھے، میں چار سال اپنے تین بیٹوں سے دور رہی، وہ بہت کڑا وقت تھا۔ میرا سب سے چھوٹا بیٹا 12 سال کا ہے اور میری سب سے اچھی دوستی بڑے بیٹے کے ساتھ ہے، کیوں کہ اُس نے اور میں نے برا وقت ایک ساتھ دیکھا ہے۔ جب میں نے طلاق کا فیصلہ لیا تھا تو خاندان میں سب میرے خلاف تھے. والدہ نے بھی بہت سمجھایا تھا. میں نے حالات کو سمجھا بھی تھا اور طلاق کا فیصلہ لینے سے رک بھی گئی تھی۔

Saima Qureshi Opens Up About Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saima Qureshi Opens Up About Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saima Qureshi Opens Up About Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   58744 Views   |   10 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دوسری شادی کرنا میرا حق ہے.. 3 بیٹوں کی ماں ہو کر طلاق لینا کیوں ضروری ہوگیا تھا؟ صائمہ قریشی کے انکشافات

دوسری شادی کرنا میرا حق ہے.. 3 بیٹوں کی ماں ہو کر طلاق لینا کیوں ضروری ہوگیا تھا؟ صائمہ قریشی کے انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوسری شادی کرنا میرا حق ہے.. 3 بیٹوں کی ماں ہو کر طلاق لینا کیوں ضروری ہوگیا تھا؟ صائمہ قریشی کے انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔