بڑھتی عمرمیں کیلشئیم کی کمی آپ کو ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے، یہ کمی کن غذاؤن سے پوری ہو سکتی ہے۔

خواتین اپنی غذا اور خوراک کے معاملات میں عام طور پرلاپرواہ ہوتی ہیں۔ انہیں اپنے گھر کے باقی افراد کی خوراک کا خیال رکھتے ہوئے اپنا خیال بھول جاتا ہے، پھل فروٹ، گوشت یا انڈے دودھ وغیرہ کھانے میں لاپرواہی آگے جاکرکمزوری، ہڈیوں میں درد، جوڑوں میں درد اور دوسری جسمانی کمزوریوں کی وجہ ہو سکتی ہیں۔
کبھی کام کرتے کرتے اچانک آپ نڈھال ہوجائیں آپ کی ہڈیاں درد کرنے لگیں۔ آپ چلنے پھرنے میں تکلیف محسوس کریں تو اس پر توجہ دینے کا وقت ہے، کیونکہ یہ اس بات کی نشان دہی ہے کہ اب آپ کے جسم نے کمزوری کے اثرات ظاہر کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ اورآپ کو اس کے لئے ہو شیار ہوجانا چاہیے۔ بڑھاپے کا تعلق انسان کی مجموعی صحت اور جسمانی صورتحال سے ہے کہ آپ نے اپنے آپ کو کتنا فٹ رکھا ہوا ہے ۔ بعض خواتین اور مردوں کو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ کافی عمر کے باوجود سپر فٹ ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنی خواراک اور اپنی فتنس کا خیال رکھا ہوتا ہے۔ اپنے وزن پر توجہ رکھی ہوتی ہے۔ اسی لئے ماہرین اپنا خیال رکھنے کو سب سے اہم کام کہتے ہیں ، دوسرے کا خیال رکھنا آسان ہوتا ہے جبکہ اپنا خیال رکھنا مشکل کام ہے۔ لیکن ماہرین صحت کا یہ کہنا ہے کہ اگر آپ تین چیزوں کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں تو اس سے آپ کو ضروری کیلشئیم اور ضروری غذائی اجزاء مل جاتے ہیں جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہے۔

کیلشئیم سے بھرپور تل:

تل ایک بہت سستی اور ہر جگہ بآسانی مل جانے والی شے ہے ، لیکن افادیت میں اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ اگر ہم اپنی روزمرہ خوراک میں تل کا استعمال کرنا شروع کردیں تو یہ ہماری کیلشئیم کی ضرورت کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں یہ ہماری ہڈیوں کو طاقتور بناتے ہیں اور ہماری ہڈیوں کی کمزوری دور کرتے ہیں۔اس میں فاسفورس کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

رائی دانہ:

رائی دانہ کہنے کو تو بہت معمولی سے دانے ہیں لیکن ان کی غذائیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس میں کیلشئیم اور میگنیشئیم موجود ہیں۔ اس میں پٹھوں کی اکڑن اور سختی دور کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ جسم میں درد اور جوڑوں کے درد میں بھی موثر ہے۔

پھلیاں طاقت کا خزانہ:

اس میں بھی بھرپور مقدارمیں مختلف غذائی اجزاء موجود ہیں ۔ یہ بہت سستی سی سبزی ہے لیکن طاقت کا خزانہ ہے۔ اس کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری ختم کرتا ہے۔ سیم ، گوار، مونگ،اور لوبیا کی پھلیاں اگر روزمرہ کی غذا میں شامل کر لی جائیں تو آپ کو کسی غذائی سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Calcium Ki Kami Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Calcium Ki Kami Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Calcium Ki Kami Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9281 Views   |   28 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بڑھتی عمرمیں کیلشئیم کی کمی آپ کو ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے، یہ کمی کن غذاؤن سے پوری ہو سکتی ہے۔

بڑھتی عمرمیں کیلشئیم کی کمی آپ کو ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے، یہ کمی کن غذاؤن سے پوری ہو سکتی ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتی عمرمیں کیلشئیم کی کمی آپ کو ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے، یہ کمی کن غذاؤن سے پوری ہو سکتی ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔