کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے

اکثر خواتین بناؤ سنگھار کے دوران کہنیوں کو نظر انداز کردیتی ہیں۔ کہنیوں میں سیاہ اور خشک دھبے ہاتھوں اور بازؤں کا حسن غارت کردیتے ہیں۔ اس کے لئے آپ لیموں کے عرق کا استعمال باقاعدگی سے کریں ۔ لیموں کا عرق کہنیون پر لگانے سے سفید اور نرم ہوجاتے ہیں ۔ کہنی کی سخت جلد کو ملائم کرنے کے لئے بادام کا پاؤڈر بنا کر اس میں تھوڑا لیموں کا عرق ملا دیں، اس کے بعد کہنی کا مساج کریں ، کچھ دیر بعد اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس کے علاوہ کہنی پر میک اپ کرنے کے لئے سب سے پہلے کوئی کولڈ کریم کہنی پر اچھی طرح لگالیں ۔ پھر اس پر ٹیلکم پاؤڈر لگا ئیں ۔ اب اسے ٹشو یا فلالین کے کپڑے سے رگڑ دیں ۔ چند دن کی توجہ سے کہنی کی رنگت نکھر جائے گی ۔

کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے
آپ کی کہنیوں کے بدنماداغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے درج ذیل ہیں ۔ ۱۔ کہنی کے سادہ دھبے دور کرنے کے لئے لیموں کاٹ کر اس کا رس نکال کر علیحدہ کرلیں اور چھلکوں میں آدھا چائے کا چمچ دودھ ڈال کر کہنی پر خوب رگڑیں ۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کی کہنیاں صاف اور نرم وملائم ہوجائیں گی ۔

۲۔ ایک چھوٹا چائے کا چمچ وٹامن ای میں ایک چھوٹا چائے کا چمچ لیموں کا رس، گلیسرین ، چار بڑے کھانے کے چمچ دودھ شامل کرلیں اور اس کا پیسٹ بنالیں ۔ پھر اس پیسٹ کو کہنیوں پر پندرہ منٹ لگارہنے دیں اور اس کے بعد کہنیوں کو تازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں ۔ آپ کی کہنیوں کے داغ دھبے اس پیسٹ کے چند دنوں کے استعمال سے ہی غائب ہوجائیں گے ۔

۳۔ ایک چائے کا چمچ ناریل کے تیل میں آدھ چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بھی کہنیاں بے داغ اور خوبصورت ہوجاتی ہیں ۔

۴۔ کہنیوں پر سرسوں کے تیل کا مساج بھی ان کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرتاہے اور ان پر پیدا ہونے والی خشکی کو کنٹرول کرکے کہنیوں کو بدنما ہونے سے بچاتا ہے ۔

۵۔ گلیسرین میں عرق گلاب کی مناسب مقدار شامل کرکے لگانے سے آپ کی کہنیوں سے بدنما سیاہ دھبے دور ہوجاتے ہیں ۔

۶۔ سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال بھی نہ صرف آپ کی کہنیوں کو نرم و ملام احساس بخشتا ہے بلکہ انہیں کھردرا اور خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے ۔

By Farhan Javed  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4009 Views   |   26 Mar 2020
About the Author
Author Picture

A natural foodie with natural vibes of writing. I love to write on my favorite topics that are foods and fashion. I get inspiration from successful personalities of the world. To read my posts, keep visiting KFoods.com articles.

Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.