بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی چمکا دیں، سرسوں کے تیل کے کچھ ایسے فوائد جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

سرسوں کے تیل کا استعمال ہمارے گھرانوں میں صدیوں سے رائج ہے۔ اکثر افراد اس کو گھر کی مرغی دال برابر سمجھتے ہوئے اس کے استعمال کو اولڈ فیشن سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بالوں کو لمبا کرنے کے لیے مہنگے شیمپو اور کنڈيشنر تو خرید لیں گے۔ جلد کو چمکانے کے لیے مہنگے پارلر سے ٹریٹنمٹ تو کروا لیں گے مگر گھر پر موجود سرسوں کے تیل کا استعمال نہیں کریں گے-

سرسوں کے تیل کے بالوں کے لیے فوائد

وقت سے پہلے بالوں کی سفیدی

وقت سے قبل بالوں کی سفیدی کو روکنے کا دعویٰ تو بہت لوگ کرتے ہیں مگر اس کے لیے سرسوں کے تیل سے بہتر کچھ اور نہیں ہوتا ہے- سرسوں کے تیل میں وٹامن، معدنیات، فولاد کیلشیم اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں- اس کے علاوہ اس میں بیٹا کیروٹین بھی موجود ہوتا ہے جو کہ وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے جس سے بالوں کو صحت ملتی ہے اور قبل از وقت سفیدی کا عمل رکتا ہے اس کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار باقاعدگی سے سرسوں کے تیل کی بالوں پر مالش کرنا مفید ہوتا ہے-

بالوں کو گرنے سے روکے

بالوں کا گرنا مرد ہو یا عورت سب ہی کو پریشان کر دیتا ہے جس کو روکنے کے لیے سرسوں کے تیل میں ہم وزن زيتون کا تیل اور ناریل کا تیل شامل کر دیں اور ہفتے میں ایک بار اس سے سر پر مساج کریں اور اس کے بعد تین سے چار گھنٹوں کے لیے اس کو بالوں پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیں۔ کچھ ہی دنوں میں بالوں کا گرنا بند ہو جائے گا تاہم اگر بال نہیں بھی گر رہے تو اس کا استعمال بالوں کی صحت اور چمک دمک میں اضافہ کرتا ہے-

سرسوں کے تیل کے جلد کے لیے فوائد

سرسوں کے تیل کے صرف سر کے بالوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جلد کے لیے بھی بہت سارے فوائد ہیں جو کچھ اس طرح سے ہیں-

دھوپ سے جلد کی رنگت کی خرابی کو دور کرنا

عام طور پر دھوپ میں باہر نکلنے سے جلد کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے جس کو واپس نارمل حالت میں لانا آسان نہیں ہوتا ہے- اس کو دوبارہ نارمل حالت میں لانے کے لیے سرسوں کا تیل اور ناریل کا تیل ہم وزن لے کر اچھی طرح ملا لیں اور اس سے متاثرہ جلد پر نرم ہاتھوں سے 10 سے 12 منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد ویٹ ٹشو سے اس کو اچھی طرح سے صاف کر لیں- جلد کی رنگت قدرتی طور پر نہ صرف بحال ہو جائے گی بلکہ اس کی چمک دمک میں بھی اضافہ ہو جائے گا-چھائيوں کو دور کرنے کے

لیے

چھائيوں کو دور کرنے کے لیے ایک چمچ بیسن لے لیں اس میں چند قطرے شہد اور تھوڑی سی مقدار میں سرسوں کے تیل کو اس طرح ملا لیں کہ ایک پیسٹ بن جائے اس پیسٹ کو ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر لگائيں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے اس کو دھو لیں یہ عمل ہر روز سونے سے قبل کریں- کچھ ہی دنوں میں چھائيوں کا رنگ ہلکا ہونے لگے گا اور وہ غائب ہو جائيں گی-

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے لیے

عام طور پر سرد موسم میں ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں اگر ہونٹوں کو نرم اور خوبصورت بنانا ہے تو اس کے لیے سرسوں کے تیل کے کچھ قطرے اپنی ناف میں لگائيں- روزانہ صبح یہ عمل کرنے سے ہونٹ نرم اور نازک ہو جائيں گے- سرسوں کے تیل کے یہ استعمال اگرچہ کم قیمت بھی ہیں اور ان کے فوائد بھی بہت زيادہ ہیں-

Sarson Ke Tail Ke Fawaid

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sarson Ke Tail Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarson Ke Tail Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2426 Views   |   28 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی چمکا دیں، سرسوں کے تیل کے کچھ ایسے فوائد جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی چمکا دیں، سرسوں کے تیل کے کچھ ایسے فوائد جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی چمکا دیں، سرسوں کے تیل کے کچھ ایسے فوائد جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔