انجیر اور اخروٹ کو ملا کر کھانے سے جسم میں ایسی کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

بادام صدیوں سے قوت حافظہ اور بینائی کے لئے مفید قرار دیا جاتارہا ہے ۔ اس میں وٹامن اے ،بی کے علاوہ روغن اور نشاشتہ بھی موجو د ہوتا ہے ۔ یہ اعصاب کو طاقتور بناتاہے ۔ دماغی کام کرنے والوں کے لئے اس کا استعمال ضروری قرار دیا جاتا ہے ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ایک سوگرام بادام کی کیلشیم کی مقدارمیں 254ملی گرم ، فولاد 2.4ملی گرام ، فاسفورس 475ملی گرام اور حرارے 597ہوتے ہیں ۔ یہ خشک پھلوں میں بے پناہ مقبولیت کا حامل ہے ۔ یہ صحت مند چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے اور یوں اس کا استعمال دل کی تکلیف میں فائد ہ مند ثابت ہو سکتا ہے نیز اس کی بدولت عارضہ قبل میں مبتلاء ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔

اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق 3اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو 14فیصد تک کم کرتا ہے ۔ بادام ایک خشک بیج والا پھل ہے ۔ بادام کی نویا گیارہ گریاں رات کو پانی میں بھگو دیں صبح نہارمنہ ان کا چھلکا اُتار کر کھائیں تو دماغی قوت میں بہت اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ رگوں کی خشکی اور دماغی گرمی کو زائل کرتا ہے ۔ اس کی سردائی جسم اوردماغ کو طاقت دیتی ہے ۔ اس لئے اس کا استعمال زیاد ہ کرنا چاہیے اس کا حلوہ نزلہ، زکام ، سردرد کے لئے مفید ہے

سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر کے مریض ان سے اجتناب برتیں کیونکہ نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کی صحت کے لئے مناسب نہیں ، پستے میں وٹامن بی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ کیلشیم اور پوٹاشیم بھی اچھی خاصی مقدار میں ہوتے ہیں ۔ خوش ذائقہ ہونے کے باعث پستے کو مٹھائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ پستہ حافظے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے ۔ جسم کو فربہ کرتا ہے ، معدے اور گردوں کو تقویت بخشتا ہے ۔ جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے ۔ خون صاف کرتا ہے ۔ کھانسی میں مفید ہے ، بلغم کو صاف کرتا ہے ۔ مٹھی بھر پستے روزانہ کھانے سے امراض قلب کے خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

ماہرین نے ایک گروپ کو روزانہ تقریباً نوے گرام پستے کھلائے ۔ ایک ماہ کے بعد معلوم ہو اکہ ان کے مجموعی کولیسٹرول میں 8.4فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مضر صحت کولیسٹرول بھی کم ہوا ۔ جن غذاؤں میں پستہ شامل کیا جاتا ہے ان غذاؤن کے استعمال کرنے والوں میں مفید صحت کولیسٹرول کے مقابلے میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم رہتی ہے ۔ پستے میں کیلشیم ، پوٹاشیم اور حیاتین بھی اچھی خاصی مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ وہ لوگ جو باقاعدگی سے گری دار میوے مثلاً پستہ کھاتے ہیں ان کا جسمانی وزن کم رہتا ہے اور ان میں خطرناک قسم کے امراض میں مبتلاہونے کا اندیشہ بھی کم رہتا ہے ۔ پستے جسم میں حرارت بھی پیدا کرتے ہیں جبک قوت حافظہ ، دل ، معدے اور دماغ کے لئے بھی مفید ہیں ۔

اخروٹ کی شکل بالکل انسانی دماغ کی طرح ہوتی ہے ۔ یہ وہ غذائی جزو ہے جو دماغ کو صحت مند طور پر کام کرنے کے قابل رکھنے کے لئے بہت ضروری خیال کیا جاتا ہے ۔
اخروٹ کھانے سے حراروں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے تیل کی مالش فالج اور لقوہ میں مفید ہے ۔ سردیوں کے موسم میں اکثر جوڑوں کے درد کی تکلیف رہتی ہے ۔ دل اور دوران خون کے نظام میں بھی فائدہ مند ہے ۔ معالج کے مشورے سے اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
بڑی آنت کے کینسر ، چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔ اخروٹ اومیگا 3فیٹی ایسڈ کے حصول کا اہم ذریعہ ہے ۔ اخروٹ کو انجیر کے ساتھ کھانے سے زہر اثر نہیں کرتا ۔
دوران حمل ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس کا استعمال ماں کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور اس کے علاوہ پیداہونے والے بچے کی آنکھوں اوردماغ کے لئے مفید ہے ۔ اس کاتیل استعمال کرنے سے سر میں جوؤں اور خشکی سے نجات ملتی ہے ۔ جلد کے داغ دھبوں کی صورت میں اخروٹ کو پیس کر پانی میں ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اس کا لیپ داغ پر کریں ۔ نشان مدہم ہوجاتے ہیں ، تاہم بیرونی استعمال کے لئے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں ۔

Anjeer Aur Akhrot Mila Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Aur Akhrot Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Aur Akhrot Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13259 Views   |   26 Nov 2021
About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انجیر اور اخروٹ کو ملا کر کھانے سے جسم میں ایسی کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

انجیر اور اخروٹ کو ملا کر کھانے سے جسم میں ایسی کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجیر اور اخروٹ کو ملا کر کھانے سے جسم میں ایسی کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ جان کر آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔