شلجم بنائیں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹ جائیں ۔۔ جانیں ہوٹل سے زیادہ مزے کی شلجم پالک بنانے کی ترکیب

Shaljam Palak Recipe

اجزاء:

۔ شلجم 1 کلو

۔ پالک ½ کلو

۔ پیاز 2 عدد یا ہری پیاز

۔ تیل ½ کپ

۔ اجوائن 1 چٹکی

۔ زیرہ ½ چمچ

۔ کلونجی 1 چٹکی

۔ ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

۔ کشمیری مرچ ½ چمچ

۔ لال مرچ 1 چمچ

۔ دھنیا پاؤڈر 1 چمچ

۔ گرم مصالحہ ½ چمچ

۔ ہلدی 1 چمچ

۔ نمک ½ چمچ یا حسب ذائقہ

۔ ٹماٹر 1 عدد

۔ ہری مرچ

شلجم پالک بنانے کی ترکیب:

۔ ایک دیگچی میں پانی بھر کے اس میں نمک، ہلدی، شلجم اور پالک ڈال کے 5 سے 6 منٹ ابال لیں۔

۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں اجوائن، کلونجی، زیرہ اور پیاز ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔

۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، دھنیا، گرم مصالحہ، ہلدی اور نمک شامل کر کے کچھ دیر بھونیں اور ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں تا کہ مصالحہ چپکے نہیں۔

۔ اسکے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں، ٹماٹر نرم ہونے لگیں تو اس میں ابلی ہوئی شلجم اور پالک ڈال کر بھونیں اور چمچ سے شلجم کو تھوڑا گھونٹ دیں، پھر ہری مرچ اوپر سے شامل کر کے ڈھکن لگادیں۔

۔ 5 منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں اور مکس کر کے شلجم پالک کھانے کے لیئے پیش کریں، بچے بڑے سب مزے سے کھائیں گے!

Shaljam Palak Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Shaljam Palak Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaljam Palak Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2568 Views   |   17 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

شلجم بنائیں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹ جائیں ۔۔ جانیں ہوٹل سے زیادہ مزے کی شلجم پالک بنانے کی ترکیب

شلجم بنائیں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹ جائیں ۔۔ جانیں ہوٹل سے زیادہ مزے کی شلجم پالک بنانے کی ترکیب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شلجم بنائیں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹ جائیں ۔۔ جانیں ہوٹل سے زیادہ مزے کی شلجم پالک بنانے کی ترکیب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔