بیکنگ سوڈا ایک بہترین کلینر ۔۔۔ قیمت سستی فوائد مہنگے جو چمکائے چیزوں کو منٹوں میں ۔۔۔

بیکنگ سوڈا تقریباً ہر گھر میں موجود ایک عام سی چیز ہے مگر اس کے فائدے بے شمار ہیں، یہ صرف روٹی اور بیکنگ وغیرہ کے کھانے بنانے میں مدد نہیں دیتا بلکہ اس سے آپ کے کچن میں ہونے والے چند مسائل آرام سے حل ہو سکتے ہیں ۔

ٹپس

٭ ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے میں مسئلہ:

کچھ خواتین کو ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے کی وجہ سے خارش کا مسئلہ ہو جاتا ہے یا پھر ان کی انگلیاں چھل جاتی ہیں یہ مسئلہ ان کی جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ ڈٹرجنٹ میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہاتھوں کی جلد کو خراب کردیتا ہے، لہٰذا اگر آپ بھی اس مسئلے سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو استعمال کریں یہ ٹپ اور پائیں بیکنگ سوڈے سے زبردست فائدہ۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ یا پھر لیموں کا رس شامل کر لیں۔ اس سے برتن دھوئیں آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی چمک جائیں گے اور آپ کے ہاتھ بھی نہیں چھلیں گے۔

٭ چولہے اور فرش پر جما ہوا آئل:

اکثر فرائڈ آئٹم بناتے ہوئے یا سالن میں بھگار لگاتے وقت چولہے یا فرش پر آئل کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئل جم جاتا ہے، ایسے میں بیکنگ سوڈا کی ٹپ آپ کے لئے حاضر ہے۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس اور نمک مکس کریں۔ پھر اس پیسٹ کو فرش یا چولہے پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے رگڑ لیں، لیجیئے جلد ہی صاف ہو جائے گا آپ کا فرش اور چمک جائے گا چولہا ۔

٭ انڈے جلدی ابالنا:

انڈوں کو جلدی ابالنا چاہتی ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں اور وقت بھی بچائیں۔

ٹپ

ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر انڈے ابا لیں، اس طرح انڈہ بھی جلدی ابلے گا اور اس کا چھلکا بھی کم وقت میں اتر جائے گا۔

بیکنگ سوڈا فائدہ مند کیوں؟

بیکنگ سوڈا میں الکلائن خصوصیات اور ایسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو اس کو کلیننگ اور دیگر ٹپس کے لئے مفید بناتا ہے۔

Baking Soda Se Safai Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baking Soda Se Safai Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baking Soda Se Safai Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Bukhari  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2882 Views   |   18 Apr 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Bukhari is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Bukhari is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

بیکنگ سوڈا ایک بہترین کلینر ۔۔۔ قیمت سستی فوائد مہنگے جو چمکائے چیزوں کو منٹوں میں ۔۔۔

بیکنگ سوڈا ایک بہترین کلینر ۔۔۔ قیمت سستی فوائد مہنگے جو چمکائے چیزوں کو منٹوں میں ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیکنگ سوڈا ایک بہترین کلینر ۔۔۔ قیمت سستی فوائد مہنگے جو چمکائے چیزوں کو منٹوں میں ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔