ویزلین کی بوتل میں یوں ماچس کی تیلیاں ڈال کر چولہے میں لگانے سے گیس کی کمی کس طرح دور ہوسکتی ہے؟ انوکھا طریقہ شاید آپ کی بھی زندگی آسان کردے

سردی کے موسم میں ویزلین گھر بھر کی ضرورت بن جاتی ہے جو صرف ہماری خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ اپنے روزمرہ کے دیگر مسائل کو بھی حل کرنے میں کام آتی ہے۔ اس کی مدد سے ہم چولہے کو بھی چمکا سکتے ہیں۔ آج کے فوڈز میں آپ کو بتاتے ہیں گیس کی کمی کو ویزلین سے دور کرنے کی انوکھی ٹپ۔

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے اور وہ بھی ان اوقات میں جن میں بچے اسکول جاتے ہیں اور مرد حضرات اپنی نوکریوں کو اور پھر جب یہ واپس آتے ہیں تو اس وقت بھی گیس نہیں ہوتی۔ یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔ سب سے بڑی مشکل کی بات یہ ہے کہ اس موسم میں اگر کوئی مہمان آ جائیں تو زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔ اکثر گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن آپ کو وہ کم محسوس ہوتی ہے اور کھانا بنانے میں بھی وقت زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں بھی کچرا گھس جاتا ہے اور اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برتن تک نہیں پہنچ پاتی۔ اس لیے آپ ماچس کی تیلیوں کو ویزلین میں لگائیں اور اس کو برنر کے سوراخوں میں گھسائیں اور پھر نکال دیں اس طرح سے ان سوراخوں کی صفائی کے بعد چولہے کو آن کریں اور گیس کسی حد تک مناسب رفتار میں پائیں۔

Gass Ki Kami Poori Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gass Ki Kami Poori Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gass Ki Kami Poori Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7009 Views   |   20 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ویزلین کی بوتل میں یوں ماچس کی تیلیاں ڈال کر چولہے میں لگانے سے گیس کی کمی کس طرح دور ہوسکتی ہے؟ انوکھا طریقہ شاید آپ کی بھی زندگی آسان کردے

ویزلین کی بوتل میں یوں ماچس کی تیلیاں ڈال کر چولہے میں لگانے سے گیس کی کمی کس طرح دور ہوسکتی ہے؟ انوکھا طریقہ شاید آپ کی بھی زندگی آسان کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ویزلین کی بوتل میں یوں ماچس کی تیلیاں ڈال کر چولہے میں لگانے سے گیس کی کمی کس طرح دور ہوسکتی ہے؟ انوکھا طریقہ شاید آپ کی بھی زندگی آسان کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔