اسکول کی فیس دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے.. جاوید شیخ کی بیٹی ہونے کے باوجود مومل نے غربت کی زندگی کیوں دیکھی؟

"ماں باپ کی طلاق کی وجہ سے میں نے اور بھائی فہد شیخ نے بہت مشکل وقت دیکھا. اکثر ایسا ہوا کہ ہمارے پاس اسکول کی فیس بھرنے کے بھی پیسے نہیں تھے. بچپن میں مجھے ایک چاکلیٹ پسند تھی لیکن اسے خرید کر کھانے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے"

یہ کہنا ہے اداکارہ مومل شیخ کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی کے متعلق کھل کر گفتگو کی.

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی سے پہلے اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن شادی کے بعد اداکاری اور ماڈلنگ بھی کی جس کا سارا کریڈٹ شوہر کو جاتا ہے.

مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مومل کا کہنا تھا کہ میں نے 24 برس کی عمر تک ملک سے باہر سفر نہیں کیا تھا کیونکہ میرے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا تھا. ہماری پرورش ماں نے اکیلے کی اسی وجہ سے آج ہم اچھے اور کامیاب انسان ہیں.

"ماں سے طلاق کے بعد والد ہم سب سے دور اپنی مرضی کی زندگی زندگی گزارتے تھے اور کبھی کبھی ہمیں دیکھ لیتے یا حال پوچھ لیتے. اکثر ان کے پاس فلمیں نہیں ہوتی تھیں اور نہ پیسے ہوتے تھے اور کبھی ایسا ہوتا تھا کہ ہمارے باپ کے پیسوں پر کسی اور کا قبضہ ہوتا تھا. اس وجہ سے بھی وہ ہماری مدد نہیں کرپاتے تھے.

لیکن جب می شادی کرنے لگی تو والد سے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی شادی کرے تو آپ کو ہمارے گھر آنا ہوگا اور میری رخصتی کے وقت وہاں موجود رہنا ہوگا. پھر طلاق کے 26 سال بعد میری ضد پر والد گھر آئے اور زندگی نے نیا موڑ لیا.

مومل شیخ نے انکشاف کیا کہ اداکاری میں آنے کے لئے انھوں نے خاندان کا سہارا نہیں لیا جبکہ والد جب بھارت گئے تھے تو انھوں نے سلمان خان سے ملاقات کروائی. سلمان دیر تک ایک شاپنگ مال میں میرا انتظار کرتے رہے تھے.

Moomal Shaikh Discussing Childhood Memories

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Moomal Shaikh Discussing Childhood Memories and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moomal Shaikh Discussing Childhood Memories to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5326 Views   |   19 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

اسکول کی فیس دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے.. جاوید شیخ کی بیٹی ہونے کے باوجود مومل نے غربت کی زندگی کیوں دیکھی؟

اسکول کی فیس دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے.. جاوید شیخ کی بیٹی ہونے کے باوجود مومل نے غربت کی زندگی کیوں دیکھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسکول کی فیس دینے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے.. جاوید شیخ کی بیٹی ہونے کے باوجود مومل نے غربت کی زندگی کیوں دیکھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔