انڈے کا کون سا حصہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانیں اہم معلومات

انڈے کی زردی میں وٹا من اے، ڈی، ای، کے، بی 6، بی 12، فولک ایسڈ، کیلشیم، کوپر، آئرن، میگنشیم، فاسفورس سمیت زنک اور پینٹوتھینک ایسڈ پایا جاتا ہے۔
اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔
دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔
یہ زردی آنکھوں کی بینائی کے لئے ضروری ہے، اس کو کھانے سے آنکھیں تیز ہوتی ہیں۔
انڈے کی زردی میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین ، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

• انڈے کی سفیدی:
انڈے کی سفیدی میں پروٹین 4 گرام، 55 ملی گرام سوڈیم، 17 کیلوریز، 3.1 گرام فولک ایسڈ، 3.2 ملی گرام کیلشیم اور 6.3
ملی گرام میگنیشم، فاسفورس 9.4 ملی گرام، 8.53 ملی گرام پوٹاشیم جبکہ کولیسٹرول لیول صفر ہوتا ہے۔ اس سے ہمارا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے
یہ مائگرین یا سر درد میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
اس کو کھانے سے جسم کا کولیسٹرول نارمل رہتا ہے۔
سفیدی جسم کے وزن میں اضافہ نہیں ہونے دیتی۔

• یہ بھی جان لیں کہ انڈے کس طرح کھائے جائیں؟
انڈے آپ ناشتے میں تل کر نہ کھائیں اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو کیونکہ انڈے میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور قدرتی طور پر بھی تیل اس میں پایا جاتا ہے اور فرائی کرنے میں آپ بھی تیل ڈالتے ہیں جس سے یہ ایک بھاری غذا بنتی ہے، لہٰذا ایسے لوگ جو موٹے ہیں وہ انڈہ ابلا ہوا ہی استعمال کریں۔
ناشتے کے علاوہ اگر آپ کھانے کے طور پر استعمال کررہے ہیں تو آپ تلا ہوا انڈہ استعمال کرلیں۔
ایسے لوگ جو ذیابطیس کا شکار ہیں وہ لازمی انڈے کا استعمال کریں۔

Anday Ka Kon Sa Hissa Ziada Faidamand

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anday Ka Kon Sa Hissa Ziada Faidamand and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Ka Kon Sa Hissa Ziada Faidamand to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9689 Views   |   19 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

انڈے کا کون سا حصہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانیں اہم معلومات

انڈے کا کون سا حصہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانیں اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے کا کون سا حصہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانیں اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔