انار کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اس کی چائے بنائيں اور 6 بڑے فائدے اٹھائیں

انار کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کا ذائقہ ہر عمر کے فرد کو پسند ہوتا ہے اور جس کے فوائد اس کی غذائیت کے سبب بے تحاشا ہوتے ہیں- مگر انار کے استعمال کے دوران لاعلمی کے سبب لوگ اس کے دانے تو کھا لیتے ہیں مگر اس کے چھلکوں کو کچرہ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں جب کہ حقیقت میں انار کے چھلکے بے تحاشا غذائیت کے حامل ہوتے ہیں-

انار کے چھلکوں کی چائے

انار کے چھلکوں کو استعمال میں لانے کے لیے ان چھلکوں کو اچھی طرح دھوپ میں سکھا لیں اس کے بعد ان کو گرائيںڈر میں اس طرح پیس لیں کہ وہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لےاس پاوڈر کو کسی بھی کافی والی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں-
ایک کپ پانی ممیں آدھا چمچ پسے ہوئے انار کے چھلکے شامل کر لیں اور اس کو چائے کی طرح چولہے پر پکائيں اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ لیموں کا رس اور شہد کو شامل کر دیں اور اس کو ٹھنڈا یا گرم دونوں صورتوں میں پیا جا سکتا ہے-

انار کے چھلکوں کی چائے کے فوائد

بار بار پیشاب آنے کے لیے

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے اس تکلیف کے لیے دن میں ایک بار انار کے چھلکوں کو دن میں ایک بار کسی بھی وقت استعمال کریں اور کچھ ہی دنوں میں فائدہ دیکھیں-

پیٹ کے درد کے لیے

اگر کسی وجہ سے پیٹ میں درد ہو رہا ہو اور بدہضمی کی تکلیف کا بھی سامنا ہو تو اس صورت میں انار کی چائے ایک اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے اور اس چائے کو ٹھنڈا کر کے دو دو گھونٹ کر کے پلائيں کچھ ہی دیر میں پیٹ کے درد سے افاقہ ہو جائے گا-

سانس کی بدبو کے لیے

اکثر لوگوں میں معدے کے مسائل کے سبب یا مسوڑھوں کی خرابی کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے کی شکایت ہوتی ہے جو سخت شرمندگی کا سبب ہوتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے انار کے چھلکوں کی چائے بہت بہترین ہوتی ہے اس چائے سے کلیاں کرنے سے مسوڑھے ٹھیک ہوتے ہیں دانت کے درد سے نجات ملتی ہے جب کہ اس کے کچھ گھونٹ پی لینے سے معدے کی تکالیف میں آرام ملتا ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے-

بواسیر کے لیے

بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کے علاج کے لیے انار کے چھلکے اکسیر کا اثر رکھتے ہیں دن میں دو بار انار کے چھلکوں کی چائے کے استعمال سے ہر طرح کی بواسیر کی تکالیف کا خاتمہ ہوتا ہے-

ٹانسلز اور گلے کی خراش کے لیے

اکثر بچوں میں بار بار گلے خراب ہونے کی وجہ ٹانسلز قرار دی جاتی ہے جس کے علاج کا واحد حل ان کا آپریشن ہوتا ہے مگر دن میں دو بار انار کے چھلکوں کی نیم گرم چائے سے غرارے کر کے ٹانسلز کے آپریشن کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے ہمیشہ کے لیے جان بھی چھڑائی جا سکتی ہے-

وزن کم کرنے کے لیے

اگر کسی کا کولیسٹرول بہت بڑھا ہوا ہو اور وہ وزن کم کرنے کا بھی خواہشمند ہو تو اس صورت مں اس کو چاہیے کہ وہ انار کی چائے بناتے ہوئے اس میں ایک ٹکڑا ادرک کا بھی شامل کر لیں اور دن میں دو بار اس کا استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں وزن میں قدرتی طور پر کمی آنی شروع ہو جائے گی اور چربی پگھلنے لگے گی-
بشکریہ: ہماری ویب

Anar Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Muniza  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3266 Views   |   14 Dec 2021
About the Author:

Muniza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Muniza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

انار کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اس کی چائے بنائيں اور 6 بڑے فائدے اٹھائیں

انار کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اس کی چائے بنائيں اور 6 بڑے فائدے اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اس کی چائے بنائيں اور 6 بڑے فائدے اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔