پشاوری چپلی کباب پٹھان کیسے بناتے ہیں؟ جانیں ان کو بنانے اور ٹوٹنے سے بچانے کا وہ طریقہ جو پشاور کے شیف بتاتے ہیں

باربی کیو پارٹی کا سیزن چل رہا ہے سب ہی لوگ باربی کیو میں مصروف ہیں۔ کوئی چپلی کباب بنا رہا ہے تو کوئی پشاوری ذائقے قربانی کے گوشت سے حاصل کر رہا ہے۔ پشاور کے کھانے بنانے اپنی پہچان آپ ہیں۔ وہاں کے لوگ چٹ پٹے اور بھرپور ذائقے دار کھانے میں سب سے زیادہ آگے ہیں۔ پشاور کے خاص چپلی کباب گھر میں کیسے بنائیں؟

چپلی کباب بنانے کا طریقہ:

٭ قیمہ بنانے والی مشین میں سب سے پہلے گوشت ڈال کر قیمہ تیار کریں اور اس کے بعد 2 پیاز، 5 سے 7 ہری مرچ اور تھوڑا سا ہرا دھنیا ڈال کر اس کو بھی مشین میں ہی پیس لیں۔ اس کے بعد قیمے میں ایک چمچ ثابت لال مرچ، ایک چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، آدھا چمچ زیرہ پاؤڈر، 1 چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر، ایک چٹکی ہلدی، حسبِ ذائقہ نمک، ثابت دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ انار دانہ، ایک کپ مکئی کا آٹا اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس کی ٹکیاں بنا کر تھوڑی دیر کیلئے کھلا رکھ دیں۔ اب ان کو توے پر آئل ڈال کر فرائی کریں اور سروو کردیں۔

کباب اگر درمیان سے کچا رہ جائے یا پھر فرائی کرتے ہوئے ٹوٹنے لگے تو:

٭ فرائی کرتے پوئے اکثر لوگوں کے کباب کچے رہ جاتے ہیں یا درمیان میں سے صحیح سے فرائی نہیں ہو پاتے اور بعض مرتبہ کباب ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ جب آپ کباب بنانے کے بعد اس کو توے پر رکھیں تو درمیان میں ایک آئس کیوب رکھ دیں اس طرح کباب ٹوٹیں گے بھی نہیں اور کرسپی بھی بنیں گے۔

پشاوری چپلی کباب میں گوشت کے علاوہ وہ کون سی چیز ڈلتی ہے جو ہم اکثر پھینک دیتے ہیں؟

٭ قربانی کے گوشت کی چربی کو اکثر لوگ پھینک دیتے ہیں جبکہ وہی چربی ان ذائقہ دار پشاوری چپلی کبابوں میں استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ٹیسٹی بنتے ہیں۔

Peshawri Chapli Kabab Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Peshawri Chapli Kabab Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peshawri Chapli Kabab Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   7722 Views   |   07 Jul 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پشاوری چپلی کباب پٹھان کیسے بناتے ہیں؟ جانیں ان کو بنانے اور ٹوٹنے سے بچانے کا وہ طریقہ جو پشاور کے شیف بتاتے ہیں

پشاوری چپلی کباب پٹھان کیسے بناتے ہیں؟ جانیں ان کو بنانے اور ٹوٹنے سے بچانے کا وہ طریقہ جو پشاور کے شیف بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پشاوری چپلی کباب پٹھان کیسے بناتے ہیں؟ جانیں ان کو بنانے اور ٹوٹنے سے بچانے کا وہ طریقہ جو پشاور کے شیف بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔