کبھی صبح اٹھتے ہی آپ کو گردن میں ،کندھوں میں اور دوسرے مسلز میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے ، آپ کے کندھوں کا یہ درد آپ کو بےچین اور تناؤ میں مبتلا کردیتا ہے ۔ اکثر اوقات یہ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ آپ پورا دن تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں ۔ کسی کام کو کرنا ایک مصیبت لگ رہا ہوتا ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹرز کے پاس جائیں تو وہ مٹھی بھر دوائیں پکڑا دیتے ہیں ، لیکن یہ اس درد اور تکلیف کا مستقل علاج نہیں ہوتا بلکہ یہ وقتی علاج ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کا کوئی ایسا علاج ڈھونڈا جائے کہ جو آسان بھی ہو جسے گھر میں کیا جاسکے اور سستا بھی ہو تاکہ ہر کوئی اپنا سکے۔ آج ہم آپ کے لئے اس تکلیف کا سستا اور دیسی علاج لے کر آئے ہیں تاکہ ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ یہ تناؤ یا کھنچاؤ زیادہ ورزش، زیادہ محنت کے کام کرنے اور کھیلتے وقت چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔
1۔ ادرک کا استعمال:
ادرک کی معالجانہ خصوصیات کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ یہ بےشمار تکالیف اور بیماریوں کے علاج میں مددگار ہے۔ یہ سوجن ، درد، سوزش کو کم کرنے میں مفید ہے۔ اگر آپ کے مسلز میں بھی کھنچاؤ یا درد ہے تو ادرک کا ٹکڑا لے کر اسے پانی میں ابال لیں اور اس پانی میں شہد ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ پئیں، اس سے آپ کی تکلیف میں خاصا افاقہ محسوس ہوگا۔
2۔ تلسی کے پتے:
تلسی کے پتے بھی کسی بھی پنسار اسٹور سے آسانی سے مل جاتے ہیں۔ اس کا استعمال بھی تناؤ اور کھنچاؤ میں بہت مفید ہے۔ یہ بھی سوزش اور درد کش ہے۔ تلسی کے پتوں کا پیسٹ پنا کر اس کو سرسوں کے تیل میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ یہ بہترین دوا ہے اگر درد زیادہ ہے تو اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ متاثرہ جگہ پہ لگائیں ۔
3۔ سمندری نمک:
سمندری نمک بہت فائدہ مند چیزہے ۔ اس کا استعمال جسم کو آرام پہنچاتا ہے، گرم پانی میں اسے دال کر اگر نہایا جائے تو جسم کی ساری تھکن اتر جاتی ہے۔ اس میں موجود میگنیشئیم پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے ۔ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔ اور مسلز کو ریلیکس کردیتا ہے۔
4۔ ہلدی کی افادیت:
ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی بیکٹیریل بھی ہے اس کا بھی اندرونی چوٹوں اور تکلیفوں میں استعمال بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ ہلدی میں موجود اینٹی اکسیڈنٹ کرکیومن دردوں میں آرام پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ ہلدی کا علاج دیسی طریقہ علاج میں بہت معروف ہے۔ ہلدی کو دودھ میں ملا کر پینے سے اندرونی چوٹ یا تکالیف بھی ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ سرسوں کے تیل میں ہلدی ڈال کر اس کی مالش کرنے سے تکیف میں کمی آتی ہے۔
5۔ سرسوں کے تیل کی مالش:
سرسوں کے تیل میں بھی ایسی خصوصیات موجود ہیں جو کہ پٹھوں کے کھنچاؤ اور تکلیف کو دور کرنے میں بہت موثر ہے۔ اس سے پٹھوں کی اکڑن ختم ہوتی ہے، مسلز ریلیکس ہوتے ہیں، سرسوں کے تیل میں اگر لہسن اور دو تین لونگ ڈال کر گرم کریں اور اس کو تکلیف کی جگہ پر مالش کریں تو اس سے درد میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آتی ہے۔
نوٹ:
یہ عام معلوماتی مضمون ہے، تکلیف زیادہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں یا اپنے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد یہ علاج اپنائیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pathon Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pathon Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.