سردی کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی سر ُخ انار اپنی بہار دکھانے لگتے ہیں۔ انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے‘جسے قرآن مجید نے جنت کا میوہ قرار دے کر مختلف مقامات پر اس کا ذکر کیا ہے۔ انار‘ جسے انگریزی میں (pomegranate)کہتے ہیں ‘کا اصل وطن ایران ہے‘ جب کہ اس کی باقاعدہ کاشت بھی سب سے پہلے ایران ہی میں شروع ہوئی۔
انار میں بڑی مقدار میں وٹامن اے ‘بی اور سی جیسے قیمتی حیاتین پائے جاتے ہیں ‘ علاوہ ازیں اس سے فاسفورس ‘ سوڈیم ‘ کیلشیم ‘ سلفرہائیڈروکلورک ایسڈ‘ بے شمار حیاتین اور فولاد جیسے اجزاءبھی وافر مقدار میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
انار میں موجود نمک کا تیزاب معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انار دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے۔ انار ورم جگر ‘ یرقان‘ تلی کے امراض ‘ کھانسی‘ سینے میں درد‘ بھوک میں کمی اور ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔ انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑ ُھاپے میں کمی ہوتی ہے ۔ انار کے ایک گلاس جوس میں 2چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے۔ معدے ‘جگر اور سینے کے امراض کے لئے انار ایک مفید پھل ہے۔
انار میں موجود فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ بھوک میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ انار مختلف امراض کے بعد کی کمزوری کو د ُور کرنے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ خون کی کمی ‘بلند فشار خون اور ہڈیوں کے درد کو د ُور کرنے کے لئے طبی ماہرین انار کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔انار کا پھل دل و دماغ کو اس حد تک فرحت اور تازگی دیتا ہے کہ اس کے استعمال سے انسان میں نفرت اور حسد کا مادہ زائل ہو جاتا ہے۔
انار کے استعمال سے انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انار میں حیاتین سمیت کئی ایسے قیمتی اجزاءپائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں موجود بیماریوں کو روکنے اور اُن کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کا سبب ہوتے ہیں۔ انسانی پیٹ میں پہنچنے والا انار کا ہر دانہ شفا بن جاتا ہے۔ ُخشک اور تازہ انار دونوں میں انسانی صحت کے لئے یکساں فوائد ہیں۔ ُخشک انار دانے کے جوشاندے کو انجائنا کے درد‘ سینے میں گھٹن‘ تنگی ‘بوجھل پن ‘کولیسٹرول کی زیادتی اورپیٹ کے متعدد امراض میں مفید قرار دیا گیا ہے۔
انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ انار میں موجود فولاد اور ہائیڈروکلورک ایسڈ کے باعث بھوک کھل ُکر لگتی ہے ۔انار دل کو طاقت دیتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔ انار ورم جگر‘ یرقان‘ تلی کے امراض ‘ کھانسی‘ سینے میں درد ‘ بھوک میں کمی اور ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔یہ نزلے زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔
سینے میں درد یعنی انجائنا کے مرض میں روزانہ نہار منہ ایک گلاس انار کا جوشاندہ پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔انار کے جوشاندے سے سینے میں گھٹن‘ بوجھل پن اور درد ختم ہوتا ہے جب کہ انار کا تازہ رس پینے سے بند رگیں بھی ُکھلنے لگتی ہیں۔
کھٹے میٹھے انار کا جوس صرف ذائقے میں ہی مزیدار نہیں ہوتا بلکہ ان کے کئی ایسے طبی فوائد بھی ہیں جو انتہائی اہم ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک تحقیقاتی ادارے میں کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزا ءموٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی گھلا ُنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انار کا استعمال گر ُدے کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔
انار کا جوس جہاں دل کے لئے مفید ہے وہیں اسے عام تھکاﺅٹ کو د ُور کرنے کے لئے ایک بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے ۔۔انار کا جوس پینے سے کام کاج کی طرف دھیان کی شرح دو گنی ہو سکتی ہے۔ماہرین طب اچھی صحت اور ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لئے انار کے جوس کو ایک بہترین ٹانک قرار دیتے ہیں ۔
انار صرف پھل کے طور پر مقبول نہیں ہے بلکہ اسے مختلف کھانوں اور میٹھوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے دنیا کے مختلف ممالک میں کھانوں کے دوران انار کا جوس لازمی حصہ ّ سمجھا جاتا ہے ۔ ایران میں گوشت سے تیار کی جانے ڈشوں میں اخروٹ کی گری اور انار کا رس ڈالا جاتا ہے ‘ اس کے بغیر ڈش کی تیاری نامکمل رہتی ہے ۔
غذائیت سے بھرپور انار کا موسم شروع ہوچکا ہے ۔ جب تک انار میسر ہیں انہیں اپنی خوراک کا حصہ ّبنائے رکھئے ۔ اس کے دانوں کو فریز کرکے موسم کے بعد بھی انار سے لُطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Ke Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Ke Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Shazia Anwar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shazia Anwar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
جنت کا پھل انار قدرت کا انمول تحفہ ! کیا آپ انار کے ان لاتعداد فوائد سے آگاہ ہیں؟
جنت کا پھل انار قدرت کا انمول تحفہ ! کیا آپ انار کے ان لاتعداد فوائد سے آگاہ ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جنت کا پھل انار قدرت کا انمول تحفہ ! کیا آپ انار کے ان لاتعداد فوائد سے آگاہ ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔