دیمک نے تو میرا فرنیچر اور دیوار بالکل کھا لی ۔۔ جانیئے فوری طور پر دیمک کو ہٹانے کے 5 آسان طریقے

گھروں کی مکمل صفائی ستھرائی اور جھاڑ پوچھ ویسے تو ہر گھر میں دن میں دو یا تین مرتبہ تو ضرور ہی ہوتی ہے جس سے گھر چمکا ہوا اور روشن دکھائی دیتا ہے مگر فرنیچر دیواروں اور کونوں کی صفائی پر دھیان نہ دیا جائے تو دیمک لگ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا بڑا نقصان ہو جاتا ہے کیونکہ دیمک جس چیز میں بھی لگ جائے وہ ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔ ایسے میں آج ہماری ویب کے اس وومن کارنر ٹرکس میں ہم نے آپ کے لئے کچھ ایسے گھریلو اور مفید نسخے جمع کئے ہیں جو استعمال کرکے آپ اپنے جہیز کے مہنگے فرنیچر اور گھر کی دیواروں کو دیمک کی آگ س بچا سکتی ہیں۔ جانیئے وہ کون سے آسان طریقے ہیں جو دیمک کو گھریلو ٹپس کی مدد سے بالکل جڑ سے ختم کرسکتے ہیں۔

گھریلو آسان طریقے :

نمک:

نمک کو گرم پانی ڈال کر اس محلول کو دیواروں اور فرنیچر پر اور کونوں پر ڈالیں اور روزانہ ڈالتی رہیں اس سے دیمک کی جڑیں کمزور ہوں گی۔

سفید سرکہ:

آدھا کپ سرکہ اور 2 لیموں کا رس ملالیں، یہ محلول اسپرے بوتل میں ڈال کر دیمک لگی جگہ پر ڈالیں۔ کچھ دنوں تک دن میں دو مرتبہ یہ اسپرے کریں۔

صابن کا پانی :

صابن کا پانی دیمک کے خول پر تہہ بناتا ہے، جس سے ان کا سانس لینے کا نظام بالکل ختم ہوجاتا ہے اور وہ مرجاتی ہیں۔ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لیکویڈ سوپ 4 کپ پانی میں ملائیں اور اسپرے کردیں۔

بوریکس:

دیمک کو ختم کرنے کے لیے بوریکس زیادہ فایدہ مند ہے۔ دیمک والے حصے پر بوریکس کا محلول بنا کر اسپرے کردیں ۔

نارنگی کا تیل :

کچھ دنوں تک روزانہ نارنگی کا تیل دیمک والی جگہ پر لگائیں یا اگر نارنگی کا تیل نہیں ہے تو اس کے چھلکے دیمک والے حصے پر ڈال دیں۔ گرمیوں میں نارنگی نہیں ہوتا اس لئے اس موسم میں کریلے کے رس کا اسپرے کریں یہ ڈسنفیکٹ ہوتا ہے ساری دیمک ختم کردے گا۔

Deemak Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Deemak Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Deemak Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mehvish  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   45465 Views   |   04 Jul 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Mehvish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mehvish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

دیمک نے تو میرا فرنیچر اور دیوار بالکل کھا لی ۔۔ جانیئے فوری طور پر دیمک کو ہٹانے کے 5 آسان طریقے

دیمک نے تو میرا فرنیچر اور دیوار بالکل کھا لی ۔۔ جانیئے فوری طور پر دیمک کو ہٹانے کے 5 آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیمک نے تو میرا فرنیچر اور دیوار بالکل کھا لی ۔۔ جانیئے فوری طور پر دیمک کو ہٹانے کے 5 آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔