سب ٹیسٹ صحیح آتے ہیں پھر بھی ماں نہیں بن پاتی ۔۔ غیر واضح بانجھ پن کیا ہوتا ہے! جانیں ماہرین اس کا کیا حل بتاتے ہیں؟

والدین بننے کا خواب دیکھنے والے جوڑے اکثر خود کو بانجھ پن کی مشکل کا سامنا کرتے ہوئے پاتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹیسٹ تو ٹھیک آتے ہیں لیکن پھر بھی حمل نہیں ٹہرتا۔ میاں بیوی خود کو بانجھ جوڑا سمجھ کر نامیدی کی طرف چلے جاتے ہیں۔ آج ہم بھارت کی مشہور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر گوری اگروال کے اس حوالے سے دی گئی معلومات کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ کون سی تدابیر ہیں جنھیں اپنا کر اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

غیر واضح بانجھ پن کی تعریف

غیر واضح بانجھ پن سے مراد ایسے معاملات ہیں جہاں معیاری زرخیزی ٹیسٹ میاں بیوی دونوں کے نارمل آتے ہیں لیکن پھر بھی حمل نہیں ٹہرتا۔

پیچیدہ تعامل

ڈاکٹر اگروال نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی زرخیزی مختلف عوامل کا ایک پیچیدہ عمل ہے۔ مرد کے اسپرم کی صرف تعداد ہی نہیں بلکہ کوالٹی بھی اہمیت رکھتی ہے جب کہ دوسری طرف عورت کے جسم میں بننے والے انڈے کا معیار بھی اچھا ہونا چاہیے۔ اکثر عورت کی بچہ دانی کی ساخت مناسب نہیں ہوتی جس کی وجہ سے حمل میں مسائل ہوتے ہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جو عام طور پر کیے جانے والے ٹیسٹ میں سامنے نہیں آتیں۔ لیکن بے اولاد جوڑوں کو اس حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

تناؤ اور طرز زندگی

تناؤ، اضطراب اور طرز زندگی زرخیزی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر اگروال نے تناؤ کی سطح اور ہارمونل عدم توازن کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی جو حمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ مزید یہ کہ طرز زندگی کے انتخاب جیسے خوراک، ورزش اور نیند کی کمی بھی تولیدی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

علاج کے طریقے

ڈاکٹر اگروال نے غیر واضح بانجھ پن کے علاج کے لیے ایک جامع طریقہ کار پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مسئلے کے علاج میں نہ صرف طبی مشورے شامل ہیں بلکہ زرخیزی کی دوائیں اور معاون تولیدی تکنیکیں اس کے علاوہ تناؤ کو کم کرنے کی تکنیک، مشاورت اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشورے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی وی ایف کے زریعے بھی بے اولادی کے مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

All Reports Normal But Not Conceiving Unexplained Infertility

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like All Reports Normal But Not Conceiving Unexplained Infertility and other health issues. Get detailed insights and practical tips for All Reports Normal But Not Conceiving Unexplained Infertility to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3859 Views   |   17 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

سب ٹیسٹ صحیح آتے ہیں پھر بھی ماں نہیں بن پاتی ۔۔ غیر واضح بانجھ پن کیا ہوتا ہے! جانیں ماہرین اس کا کیا حل بتاتے ہیں؟

سب ٹیسٹ صحیح آتے ہیں پھر بھی ماں نہیں بن پاتی ۔۔ غیر واضح بانجھ پن کیا ہوتا ہے! جانیں ماہرین اس کا کیا حل بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب ٹیسٹ صحیح آتے ہیں پھر بھی ماں نہیں بن پاتی ۔۔ غیر واضح بانجھ پن کیا ہوتا ہے! جانیں ماہرین اس کا کیا حل بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔