جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھی۔۔ بھارتی اداکارہ کے جیل سے رہائی کے بعد عجیب و غریب بیان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

رواں ماہ اپریل میں منشیات اسمگل کرنے کے کیس میں بھارتی اداکارہ کرشن پریرا کو متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اب مکمل تفتیش کے بعد اداکارہ کو شارجہ سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق ان کے وکیل اور اہل خانہ نے کی۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق، ممبئی سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ اداکارہ کو پولیس نے یکم اپریل کو شارجہ ہوائی اڈے سے حراست میں لیا تھا جب حکام کو ٹرافی میں چھپائی گئی منشیات کا پتہ چلا تھا۔ چیکنگ کے بعد ان کے پاس موجود ایک یادگاری تحفے سے منشیات برآمد ہوئی، جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ، اداکارہ کو اینتھونی پال نامی بھارتی نژاد شخص نے ایک عالمی ویب سیریز میں اداکاری کے آڈیشن کے لیے دھوکے سے بلایا اور اداکارہ کو ایئرپورٹ پر ایک تحفہ دیا گیا، جس میں منشیات تھی اور بعد میں اسی شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

اداکارہ نے رہائی کے بعد کچھ حیران کن انکشافات کئے جس میں سب سے عجیب یہ تھا کہ، "وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں۔"

کرشن پریرا کا مزید کہنا تھا کہ، انہیں نہانے کے لیے کوئی صابن یا شیمپو نہیں دیا جاتا تھا بلکہ وہ سرف پاؤڈر سے بال دھوتی تھیں۔

اداکارہ کے اس دعوے کے بعد کہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں، پر انہوں نے مزید وضاحت نہیں دی نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کافی بنانے کا دوسرا سامان کہاں سے لاتی تھیں؟

کشن پریرا کی جانب سے اس عجیب اور ناگوار دعوے پر کئی لوگ حیران دکھائی دیے ہیں۔ اب اس بات میں کتنی سچائی ہے اور کیا حقیقت ہے یہ تو اداکارہ ہی جانتی ہیں۔

Toilet Ke Pani Se Coffe Peeti

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Toilet Ke Pani Se Coffe Peeti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Toilet Ke Pani Se Coffe Peeti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   3470 Views   |   28 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھی۔۔ بھارتی اداکارہ کے جیل سے رہائی کے بعد عجیب و غریب بیان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھی۔۔ بھارتی اداکارہ کے جیل سے رہائی کے بعد عجیب و غریب بیان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھی۔۔ بھارتی اداکارہ کے جیل سے رہائی کے بعد عجیب و غریب بیان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔