بیجنگ (نیوز ڈیسک) موٹاپے کو ہر کوئی زحمت ہی قرار دیتا ہے مگر چین کے ایک ریسٹورنٹ نے موٹے لوگوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ہے۔ نیوز سائٹ شنگھائیسٹ کے مطابق تیانگجن شہر میں ایک نیا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جس کی طرف سے موٹے لوگوں کو مفت کھانے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ جمعہ کے روز ریسٹورنٹ کا افتتاح ہونے کے بعد سے یہاں موٹے لوگوں کا خوب رش نظر آرہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں۔ اکثر لوگ داخلی دروازے پر رکھی وزن جانچنے والی مشین پر کھڑے ہو کر اپنا وزن دیکھتے نظر آتے ہیں۔ جن لوگوں کا وزن ریسٹورنٹ کی مقرر کردہ حد پر پورا اترا وہ خوشی خوشی لہراتے ہوئے اندر چلے
جاتے ہیں۔
اس ریسٹورنٹ کی شرط کے مطابق 130 کلو گرام یا اس سے زائد وزن والے شخص کو موٹا تصور کیا جائے گا، اور صرف یہی لوگ مفت کھانے کے حقدار ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 130کلوگرام کی شرط کے باوجود مفت کھانے کی امید لئے ریسٹورنٹ کے باہر ہر طرح کے لوگ اپنا وزن چیک کرتے نظر آرہے ہیں۔
Everyone deems obesity as a menace but surprisingly a Chinese restaurant has announced a good news for fat people. According to Chinese News Agency Shanghaiist.com, a newly opened restaurant in Tianjin city offers free food for fat people. Since the launch, restaurant is seen packed with crowd of people.
According to local media, large number of people is visiting the restaurant. Most of them check their weight on weight machine installed on the entry gate. People whose weight fulfils the free food criteria go inside happily and enjoy the free-of-cost food.
According to the restaurant, having 130 kg or more is the criteria for being fat and people fulfilling this criteria could enjoy the free food. Interestingly, despite the condition of 130 kg weight, all kinds of people seem checking their weight outside the restaurant.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Free Food For Fat People and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Free Food For Fat People to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.