سردی کے موسم میں ناک بند ہونے اور سانس نہ آنے کی تکلیف اکثر لوگوں کو ہوتی ہے مگر جن لوگوں کو دمے کا مرض ہے ان کے لئے یہ موسم کسی بڑی مشکل سے کم نہیں ہوتا اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشورای حد سے زیادہ ہو جاتی ہے اور نتھنے خشک رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا کا گزر بھی صحیح طرح نہیں ہو پاتا۔ اب اگر آپ کے ساتھ بھی ایسی پریشانیاں ہیں تو 5 منٹ میں ان کو ختم کرنے کی آسان ٹپس جان لیں تاکہ سردی کے موسم کو خوب انجوائے کرسکیں اور دمے کا مرض بھی کنٹرول ہو جائے۔
5 ایسے تیل جو 5 منٹ میں آپ کو ریلیف دیں:
• لونگ کا تیل:
لونگ کے تیل میں اینٹٰی سپاسموڈک، اینلجیسک اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ دمے کے مرض کو کنٹرول کرنے اور فوری ریلیف دینے میں مدد دیتی ہیں۔ اس لئے بس تھوڑا سا لونگ کا تیل ناک میں اور گلے پر لگالیں اور پھر سکون پائیں۔
اگر یہ تیل دستیاب نہ ہوں تو ؟
اگر آپ کو یہ تیل آسانی سے دستیاب نہ ہوں تو آپ گھر میں بنالیں۔ کسی بھی آئل میں چار سے پانچ لونگ ڈال کر آدھا گھنٹہ پکا لیں اور اس میں ایک چمچ عرقِ گلاب شامل کرلیں لیجیئے تیار ہے آپ کا لونگ کا تیل۔
• پودینے کا تیل:
پودینے میں ربوفلامن، مینتھول، مینول، پوٹاشئیم، میگنیشئیم، فاسفورس اور وٹامن اے پایا جاتا ہے جو سانس کے مسائل کو حل کرتا ہے اور پھیپھڑوں کو بھی تازگی فراہم کرتا ہے۔
اگر یہ تیل دستیاب نہ ہوں تو ؟
ناریل کے آئل میں آٹھ سے دس پتے پودینہ ڈال کر آدھا گھنٹہ پکا لیں اور اس میں ایک چمچ عرقِ گلاب شامل کرلیں لیجیئے تیار ہے۔
• ٹی-ٹری آئل:
ٹی ٹری آئل میں ٹیری پینول، لیمونن، لیڈیئن اور گلوبوؤل جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دمے کے مرض میں ہونے والی تمام تر شکایات کو دور کرتا ہے۔ آپ چاہیں تو ایک چمچ ٹی ٹری آئل نیم گرم پانی کے ساتھ مکس کرکے پی بھی سکتے ہیں یہ زیادہ فائدہ مند ہے۔
• دارچینی کا تیل:
دار چینی کے فوائد بیشمار ہیں اس میں پولی انزائمرز اور اینٹی ڈرائیڈ ریڈیکلز موجود ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ کو سانس سمیت گلے اور کھانسی کے مسائل بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر یہ تیل دستیاب نہ ہوں تو ؟
سرسوں کے آئل میں آٹھ سے دس دارچینی کے ٹکڑے ڈال کر آدھا گھنٹہ پکا لیں لیجیئے تیار ہے۔
• نیم کا تیل:
نیم کے تیل میں اولیئک ایسڈ، پالمک ایسڈ، سٹیئرک اور الفا لینولک ایسڈ پائے جاتے ہیں اور دمے کے مرض میں استعمال ہونے والی دوائیوں میں یہ تمام مرکبات شامل ہوتے ہیں لہٰذا یہ سب مل کر آپ کو سردی سے بھی بچائیں گے اور 5 منٹ میں سانس کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔
اگر یہ تیل دستیاب نہ ہوں تو ؟
سرسوں کے آئل میں آٹھ سے دس پتے نیم ڈال کر آدھا گھنٹہ پکا لیں اور اس میں ایک چمچ عرقِ گلاب شامل کرلیں لیجیئے تیار ہے۔