بڑھتی عمر کو روکے، جوان بنائے اور ۔۔ جانیں جنتی پھل انار کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

Anaar Khane Ke Fayde In Urdu

انار ایک ایسا لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جس کا ذکر قرآنِ کریم میں جنت کے پھل کے طور پر کیا گیا ہے، اور دیگر آسمانی کتابوں میں بھی اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ آج کل چونکہ انار کا موسم ہے، اس لیے بازار اس دلکش پھل سے بھرے ہوئے نظر آتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ فوراً خرید کر کھایا جائے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ خوبصورت پھل صرف ذائقے دار ہی نہیں بلکہ بے شمار حیرت انگیز طبی اور غذائی فوائد بھی رکھتا ہے؟ بچے ہوں یا بڑے، سب ہی اسے شوق سے کھاتے ہیں، جبکہ اس کا رس اور بیجوں سے حاصل کردہ تیل خوبصورتی بڑھانے والی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے، جو جلد کے لیے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔ انار کے اور بھی کئی اہم فائدے ہیں، جن سے آگاہی حاصل کرنا فائدہ مند ہوگا۔

• انار کے حیرت انگیز فوائد

ذائقے میں میٹھا ترش یہ پھل اپنے طبی فوائد کی وجہ سے بہت شہرت رکھتا ہے، انار کو سُپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے اس پھل میں اینٹی آ کسیڈنٹس اور وٹامن کی بڑی مقدا ر پائی جاتی ہے جو کہ میدہ، جگر کی گرمی، بواسیر، چشم آشوب، بلڈ پریشر اور قوتِ مدافعت بڑھانے کے لئے بےحد مفید ہے۔

• دل کی صحت کے لئے مفید

انار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دل کے لیے بہت مفید ہے ایک تحقیق کے مطابق انار میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہارٹ اٹیک جیسے خطرناک مسئلے سے آپ کو دور رکھ سکتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر انار کا ایک کپ جوس پینا آپ کے بلڈ پریشر کو متوازن کرتا ہے۔

• کینسر سے بچاؤ میں مفید

ایک تحقیق کے مطابق انار کے جوس میں پائے جانے والے آ کسیڈنٹس خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے لئے بہترین ہیں، ماہرین کے مطابق انار کا جوس مدافعتی سیلز کے ذریعے آ کسیڈنٹس ایل ڈی ایل اور کیسٹرول کو کم کرتا ہے جو کینسر کو پھیلانے کا بڑا سبب ہیں اس لئے کینسر کے مریضوں کو انار کے رس اور انار کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی تجویز دی جاتی ہے۔

• بڑھتی عمر کو روکے

چین کے ماہرین انار کو کم عمری کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ اس کا جوس زیادہ سے زیادہ پیتے ہیں اور اس سے خود کو دیر پا جوان رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو کاسمیٹکس انڈسٹری چہرے پر پڑنے والی جھریوں کے علاج کے طور پر استعمال کرتی ہے اور آج کل کئی کمپنیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کی پراڈکٹس میں خالص انار کے قدرتی اجزاء موجود ہیں اس کے علاوہ انار کا جوس اینٹی ایجنگ کریمز، مساج آئل، بیوٹی ماسک اور ٹونر میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

• جوڑوں کے درد سے نجات

انار کو جوڑوں کے درد سے نجات کا زریعہ بھی مانا جاتا ہے انار میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ جوڑوں کی سوزش، درد اور ورم کو دور کرنے کے لئے بہترین ہیں اس کا جوس استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Anaar Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anaar Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anaar Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   42 Views   |   21 Oct 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 October 2025)

بڑھتی عمر کو روکے، جوان بنائے اور ۔۔ جانیں جنتی پھل انار کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

بڑھتی عمر کو روکے، جوان بنائے اور ۔۔ جانیں جنتی پھل انار کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتی عمر کو روکے، جوان بنائے اور ۔۔ جانیں جنتی پھل انار کھانے کے وہ حیرت انگیز فوائد، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts