کھانسی آئی تو پتا چلا کہ ۔۔ ناک میں بالی پہننے والے اس شخص کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو سب کے لئے سبق بن گیا؟

خواتین تو زیورات کی شوقین ہوتی ہی ہیں لیکن کچھ مرد حضرات بھی کان یا ناک میں بالی پہننا پسند کرتے ہیں۔ یہاں ہم ایسا واقعہ بتانے جارہے ہیں جس کے بعد چاہے مرد ہو یا عورت ، زیورات پہننے میں احتیاط برتیں گے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے جوائے لائکنس کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتے پہلے انھیں آدھی رات میں اچانک سانس لینے میں تکلیف شروع ہوئی جس کے بعد مسلسل کھانسی ہونے لگی۔ شدید تکلیف برداشت کرتے اگلی صبح وہ اسپتال پہنچے اور ایکسرے کروایا تو ڈاکٹر کا انکشاف سن کر جوائے کے ہوش ہی اڑ گئے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے پھیپھڑوں میں مڑے ہوئے تار جیسی چیز پھنسی ہوئی ہے۔

ناک کی بالی جسم کے کس حصے میں تھی؟

ڈاکٹر کا لایا ہوا اسکین دیکھ کر جوائے کو پتہ چلا یہ چیز کچھ اور نہیں بلکہ ان کی وہ بالی تھی جو وہ ناک میں پہنا کرتے تھے اور وہ سالوں پہلے کھو گئی تھی۔ ڈاکٹر نے جوائے کو بتایا کہ سانس لینے کے دوران وہ بالی کسی وقت ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی تھی اور انھیں پتہ بھی نہی چلا لیکن اب اسے نکالنے کے لئے سرجری کرنی پڑے گی ورنہ ان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

ناک کے زیور پہننے میں احتیاط برتیں

جوائے کی ایمرجینسی میں سرجری کر کے ناک کی بالی نکال دی گئی ہے لیکن یہ واقعہ ایسے افراد کے لئے سبق ہے جو زیور پہننے کے معاملے میں لاپروائی برتتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ناک کے زیور سونے سے پہلے اتار دیئے جائیں۔

Bali Pehny Shaks Ke Sath Kia Hua

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bali Pehny Shaks Ke Sath Kia Hua and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bali Pehny Shaks Ke Sath Kia Hua to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3859 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھانسی آئی تو پتا چلا کہ ۔۔ ناک میں بالی پہننے والے اس شخص کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو سب کے لئے سبق بن گیا؟

کھانسی آئی تو پتا چلا کہ ۔۔ ناک میں بالی پہننے والے اس شخص کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو سب کے لئے سبق بن گیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانسی آئی تو پتا چلا کہ ۔۔ ناک میں بالی پہننے والے اس شخص کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو سب کے لئے سبق بن گیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔