روزانہ مُٹھی بھر مونگ پھلی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آئے گی؟ جان کر آپ بھی اس کو کھانا نہ چھوڑیں گے

سردی میں مونگ پھلی نہ کھائیں تو دن مکمل نہیں ہوتا، ہم سب مزے لینے کے لئے اس کو کھا تو ضرور لیتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس کو کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے آخر اس میں ایسا کیا ہے جو اس کو کھانے کا دل چاہتا ہے؟ آج کے-فوڈ آپ کو بتا رہا ہے مُٹھی بھر مونگ پھلی کے وہ فائدے جو ہم سب کو معلوم ہونے چاہیئے۔

فائدے:

٭ وزن میں کمی:

بڑھا ہوا وزن اور لٹکا ہوا پیٹ کم کرنے کے لئے ساری ٹپس کا استعمال کرلیا ہے تو آج سے روزانہ نہارمنہ تھوڑی سی مونگ پھلیاں کھائیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں، اس میں موجود فائبرز آپ کے کھانوں کو جلد ہضم کرنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ وزن بھی جلدی کم کرنے میں آپ کو فائدہ دیں گے۔

٭ دل کی مضبوطی:

دل کی بیماریاں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں اور اس کا علاج مونگ پھلی سے بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کاپر، پولیٹوکیمیکلز مرکبات، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم پائے جاتے ہیں جوکہ دل کو مضبوط بنانے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ دماغ کی تیزی:

مونگ پھلی میں نائسن، بائیوٹن وٹامن ای اور دیگر بائیوایکٹیوو انزائمز پائے جاتے ہیں جو یادداشت کو بڑھانے اور دماغ کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

٭ بالوں کی خوبصورتی:

بالوں کے گرنے کے مسائل سردی میں خشکی کی وجہ سے بڑھ جاتے ہیں جس کے لئے آپ مونگ پھلی ضرور کھائیں یہ خشکی کو ختم کرتی ہے اور بالوں کی جڑوں میں آئل پہنچاتی ہے جس سے بالوں میں جان آ جاتی ہے۔

٭ جلد کی رونق:

اگر آپ کی جلد بھی بے رونق ہوگئی ہے تو مونگ پھلی کو کھانے کے ساتھ اس کا پیسٹ بھی جلد پر استعمال کریں۔ تھوڑی سی مونگ پھلیاں پیس لیں اور ان کو دودھ میں شامل کرکے پیسٹ چہرے پر لگائیں۔
مٹھی بھر مونگ پھلیاں آپ کے لئے اتنی فائدہ مند ہیں تو آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں اپنی رائے سے کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور آگاہ کریں۔۔

Mong Phali Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mong Phali Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mong Phali Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5117 Views   |   19 Dec 2021
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

روزانہ مُٹھی بھر مونگ پھلی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آئے گی؟ جان کر آپ بھی اس کو کھانا نہ چھوڑیں گے

روزانہ مُٹھی بھر مونگ پھلی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آئے گی؟ جان کر آپ بھی اس کو کھانا نہ چھوڑیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ مُٹھی بھر مونگ پھلی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آئے گی؟ جان کر آپ بھی اس کو کھانا نہ چھوڑیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔