زنگ کے داغ ہوں، چکنائی یا کھانا جلنے کے دھبے۔۔ باورچی خانے کی مشکل چیزیں صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ طریقے

کہتے ہیں خاتون خانہ کے سگھڑاپے کی پہچان اس کے باورچی خانے سے ہی ہوتی ہے لیکن اچھی بھلی سگھڑ خاتون کا سارا سلیقہ اس وقت دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے جب باورچی خانے کی مخصوص جگہیں گندی رہ جائیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی چند چیزوں کی صفائی کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

چولہے پر جما ہوا تیل یا کھانا

ابالتے ہوئے گرجانے والا دودھ یا سالن جم کے چولہے سے گیس کے اخراج کو تو متاثر کرتا ہی ہے لیکن دیکھنے میں بھی کافی ناگوار لگتا ہے اس لئے چولہے کو کبھی گندا نہ چھوڑیں۔ ہمیشہ کھانا پکانے کے بعد چولہا صاف کرنا عادت بنا لیں یا ہفتے کے ہفتے مخصوص پراڈکٹس یا پھر بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر اس کی مدد سے چولہے کو صاف کریں۔

ایگزاسٹ فین

باورچی خانے کا ایگزاسٹ فین گندا ہو کر چیکٹ ہوجاتا ہے اور بہت برا محسوس ہوتا ہے۔ البتہ اس کو بھی بہت آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ سیب کے سرکے میں تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈالیں اور اس مکسچر سے فین کو صاف کریں۔ اس کے بعد کپڑے کو نیل پالش ریموور میں ڈبو کر پنکھے کو ایک بار پھر صاف کر لیں۔

زنگ آلود نل

باورچی خانے کے بل میں اکثر زنگ لگ جاتا ہے جسے نکالنے کے لئے بیکنگ سوڈا میں لیموں نچوڑ کر ڈالیں اور پھر ریگ مال سے رگڑیں۔ ریگ مال نہ ہو تو عام اسکرب استعمال کریں۔ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ تمام میل کو سطح سے الگ کردیتا ہے۔ اب اس کو صاف کر کے خشک کپڑے سے پونچھ دیں۔

Safai Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Safai Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Safai Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9406 Views   |   28 Oct 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زنگ کے داغ ہوں، چکنائی یا کھانا جلنے کے دھبے۔۔ باورچی خانے کی مشکل چیزیں صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ طریقے

زنگ کے داغ ہوں، چکنائی یا کھانا جلنے کے دھبے۔۔ باورچی خانے کی مشکل چیزیں صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زنگ کے داغ ہوں، چکنائی یا کھانا جلنے کے دھبے۔۔ باورچی خانے کی مشکل چیزیں صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔