دھاگہ بار بار ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب ہوگئی ۔۔ سلائی مشین کو گھر میں کیسے ٹھیک کریں؟ کچھ ایسی معلومات جو آج آپ کے بھی کام آئے

سلائی مشین کمائی کا بہترین زریعہ ہے لاکھوں خواتین اور مرد حضرات اس وقت ملک بھر میں سلائی مشین سے کپڑے سی کر سالانہ ہزاروں روپے کما رہے ہیں۔ چاہے وہ کوئی گرھ بیٹحی خاتون ہو یا ایک دکان میں بیٹھا ہوا درزی۔ سلائی سب کی بنیادی ضرورت ہے۔ جہاں ضرورت ہے وہیں اس سے جڑے کچھ مسائل بھی ہیں۔

سلائی مشین کا ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ یہ دھاگہ بہت توڑتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مشین کی صاف صفائی جب زیاہد وقت تک نہ کی جائے تو کچرا پھنس جانے کی وجہ سے دھاگوں کو توڑ دیتی ہے اور پھر تیل نہ ڈالنے سے داتوں میں رگڑ پیدا نہیں ہوتی یوں دھاگے ٹوٹتے رہتے ہیں اس کے لئے آپ کو چاہیے ہر دن کام کرنے کے بعد اس کو صاف کرلیں اور ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی تیل ڈالیں۔

سلائی مشین کے سائیڈ میں لگے ہوئے سٹیل کے پن کو اوپر نیچے کریں اور جہاں 1 نمبر لکھا ہوا ہے اس تک پن کو رکھیں۔ یوں آپ باریک سلائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی اور پھر اگر آپ کو بڑی سلائی کرنی ہے تو اس سٹیل کے پن کو اوپر نیچے نمبروں پر سیٹ کرلیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ ایک سفید کاغذ کو مشین میں لگا لیں اور اس پر سی کر چیک کرلیں، اس سے سلائی کا صحیح اندازہ ہو جائے گا۔ اگر سلائی مشین کو چلاتے ہوئے آپ کو بھاری پن محسوس ہو یعنی کہ مشین بہت آہستگی سے چل رہی ہو تو سب سے پہلے آپ ایک اکلے پڑے کو مشین میں لگا دیں ارو پھر مشین کے ہر پرزے میں مشین کا تیل لگائیں۔ اور پھر مشین چلائیں، اگر مشین نرمی سے چل رہی ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر نہیں چل رہی تو مشین کے اوپری حصے میں موجود گز کو بالکل نیچے کرلیں اور اس میں تیل ڈال دیں۔ کچھ دیر کے بعد اس کو چلائیں اگر پھر بھی مشین صحیح کام نہ کرے تو مشین کو الٹا کرکے رکھیں اور نیچے کے حصوں کی صفائی کریں، جس جگہ سٹل اور بابن لگتی ہے اس کی صفائی کریں، مشین کے چاند کو نکال کر لگائیں، ایک ست دو مرتبہ یہ کام کریں آپ کی سلائی مشین بہت آسانی سے چلے گی اور سلائی بھی صاف ہوگی۔ اگر سلائی صحیح نہ آئے یا مشین خراب ہو جائے تو آپ کے پاس اس کو صحیح کرنے کے دو طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اس کو گھر میں خود ٹھیک کرستی ہیں، اگر پرزے ٹھیک ہوں گے اندر سے تو یہ فوری ٹھیک ہو جائے گی، لیکن اگر اس کے پرزوں میں زنگ لگ گیا ہوگا تو آپ کو لازمی کاریگر سے صحیح کروانی پڑے گی۔

٭ اگر مشین کے ساتھ موٹر کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے سائیڈ والے پیچ کھول کر اندر سے کاربن یا سکے تبدیل کرلیں، کاربن اور سکے تو آپ کو مشین کے ساتھ بھی ملتے ہیں ارو بازار میں 20 روپے میں پیکٹ بھی بآسانی مل سکتا ہے۔

٭ اگر اس میں ہتھی لگی ہوئی ہے، یعنی آپ اس کو ہاتھ سے ہی چلاتی ہیں تو اس کو اچھی طرح آئل سے صاف کرلیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں، پھر اس کی صفائی کرکے استعمال کریں تو یہ ٹھیک ہو جائے گی اور سلائی بھی آسانی سے کرے گی۔

Machin Dhaga Torti Hai Bar Bar

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Machin Dhaga Torti Hai Bar Bar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machin Dhaga Torti Hai Bar Bar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   56147 Views   |   06 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

دھاگہ بار بار ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب ہوگئی ۔۔ سلائی مشین کو گھر میں کیسے ٹھیک کریں؟ کچھ ایسی معلومات جو آج آپ کے بھی کام آئے

دھاگہ بار بار ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب ہوگئی ۔۔ سلائی مشین کو گھر میں کیسے ٹھیک کریں؟ کچھ ایسی معلومات جو آج آپ کے بھی کام آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھاگہ بار بار ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی خراب ہوگئی ۔۔ سلائی مشین کو گھر میں کیسے ٹھیک کریں؟ کچھ ایسی معلومات جو آج آپ کے بھی کام آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔