املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

زرد رنگ کے خوبصورت پھولوں کی وجہ سے "گولڈن رین ٹری" کے نام سے مشہور، املتاس کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں اس کا پھل پتے، پھول ہوں یا جڑ سب ہی جڑی بوٹیوں کے طور پر ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
املتاس ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے اور جسم کو متعدد مائیکروبیل انفیکشن سے بچاتا ہے اس میں بائیو ایکٹیو اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں اور جراثیم کش، اینٹی پرورائٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات قبض، عام سردی، آنتوں اور جلد کے امراض سے نجات دلاتی ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہیں۔
املتاس کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں، تاکہ آپ بھی کریں اس کا استعمال اور حاصل کر سکیں کئی بیماریوں سے نجات تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• املتاس کے فوائد

• دل کی کارکردگی

املتاس ایک ایسی بوٹی ہے جس کے استعمال سے امراضِ قلب سے بچاؤ ممکن ہے اور یہ دل کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے، اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے اور یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتی ہے۔

• ذیابطیس

ذیابطیس ایک ایسا مرض بن گیا ہے جس سے آپ کل بہت تیزی سے ہر دوسرا شخص متاثر ہو رہا ہے، املتاس کے استعمال سے ذیابطیس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

• قبض کی شکایت

اگر کسی کو سالوں سے قبض کی شکایت ہو تو پکی ہوئی املتاس کا گودا استعمال کرے پرانے سے پرانہ قبض دور ہو جائے گا جبکہ قبض کی وجہ سے باہر نکلا ہوا پیٹ بھی کم ہو جائے گا۔

• پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے مفید

اکثر لوگ بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، ایسے میں اگر املتاس کی پکی ہوئی پھلی کا دو انچ کا ٹکڑا لے کر اس میں سے گودا نکال کر اسے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف کے ساتھ بھگو دیں اور رات بھر بھگونے کے بعد صبح نہار منہ اسے چھان کر پانی پی لیں تو پیٹ کی اضافی چربی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

• ماہواری کے بےقاعدگی

اکثر خواتین ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور دو ماہ تو کبھی 4 ماہ تک ماہواری رک جاتی ہے ایسے میں اگر املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھِلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو کو صبح اسے چھان کر یہ پانی پیا جائے تو اس سے چند ہی دنوں میں ماہواری آ جائے گی کم سے کم 5 دن اس کا استعمال کریں اور ماہواری آتے ہی اس کا استعمال روک دیں۔

• احتیاطی تدابیر

دودھ پلانے والی خواتین املتاس کا استعمال نہ کریں اور حمل کے دوران بھی خواتین کو اس بوٹی کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ املتاس گرم مزاج ہوتی ہے اور ایسی حالت میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Amaltas Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amaltas Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amaltas Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18188 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد

املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ املتاس کے وہ فوائد جو کریں موٹاپے کا حیران کن خاتمہ جانیئے املتاس کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔