آریان خود کو مسلمان کہتا ہے تو ماں افسردہ ہوجاتی ہیں ۔۔ گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کیا کہا؟

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے اور اپنے بچوں کے مذہب اور عقیدے کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آئیں۔

دراصل یہ ویڈیو ماضی میں شوٹ ہوئے کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن' کی ہے، جس میں اُنہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

گوری خان نے مذہب تبدیل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ، "آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان سے بہت قریب ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر اسلام کو ہی فالو کرے گا اور وہ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔"

اُنہوں نے مزید بتایا کہ، "جب آریان یہ بات میری والدہ سے کرتا ہے تو وہ تھوڑی افسردہ ہوجاتی ہیں، لیکن یہ سچ ہے۔"

اسلام قبول کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ، شاہ رخ میرے مذہب کی توہین نہیں کرتے اور میں بھی ان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں، اسی لیے ہماری ازدواجی زندگی میں توازن قائم ہے۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو جاؤں گی۔"

گوری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، میں مذہب تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ میرا خیال ہے کہ ہر شخص آزاد ہے اور اسکے پاس اپنی مرضی سے کوئی ایک مذہب فالو کرنے کا حق ہے لہٰذا اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

Gauri Khan Ne Islam Qabool Karne Ke Bare Me Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gauri Khan Ne Islam Qabool Karne Ke Bare Me Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gauri Khan Ne Islam Qabool Karne Ke Bare Me Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   26092 Views   |   31 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

آریان خود کو مسلمان کہتا ہے تو ماں افسردہ ہوجاتی ہیں ۔۔ گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کیا کہا؟

آریان خود کو مسلمان کہتا ہے تو ماں افسردہ ہوجاتی ہیں ۔۔ گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آریان خود کو مسلمان کہتا ہے تو ماں افسردہ ہوجاتی ہیں ۔۔ گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔