پیسہ اور شہرت نہیں، مشکل میں ساتھ دینا اہم ہے.. طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار ذاتی زندگی کے متعلق بول پڑیں

"ماں بننے کے بعد میرے اندر بہت صبر آگیا ہے. عمر کے ساتھ ساتھ جب آپ ماں بنتے ہیں تو صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا"

یہ کہنا بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا جنھوں نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی پروفیشنل اور نجی زندگی کے متعلق گفتگو کی.

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرسکتا. جب گھر میں ہی ہر کوئی پسند نہیں کرسکتا تو اتنے لوگوں سے بھری دنیا میں یہ کیسے ممکن ہے. سب کی الگ خواہشات، سوچ اور نظریات ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے بھی اپنے نظریات ہوتے ہیں. آج کی سوشل میڈیا کی دنیا میں لوگ اچھی بری باتیں تو بتاتے ہیں لیکن اہم چیز یہ ہے کہ لوگوں کو سچ بتایا جائے.

پروفیشنل زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ 3 سرجریوں اور بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کو بہت سے جسمانی مسائل کا سامنا تھا. ان کی باڈی ویسے ریکور نہیں ہو پاتی تھی جیسے کھیلنے کے لئے ہونی چاہیئے. لوگ یہ دیکھتے تھے کہ میں فائنل میں ہوں، لیکن فائنل میچ تک پہنچنے کے لیے میں کیا کیا یہ کوئی نہیں جانتا تھا.

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ہمیشہ سچائی سے ہمیشہ جڑے رہیں. جو سبق کھیل سے ملا ہے وہ کسی اور چیز سے نہیں ملا. اہم یہ ہے کہ آپ جانتے ہوں کہ کون آپ سے مخلص ہے اور کون آپ کے لیے خاص ہے. پیسہ اور شہرت زندگی کا ایک حصہ ہے۔ لیکن سب سے ضروری یہ ہے کہ مشکل وقت میں کون آپ کا ساتھ دیتا ہے. میں نے اپنے تجربے سے سیکھا ہے کہ بُرے دن ہمیشہ نہیں رہتے ہیں، اور اگر بُرے دن ہیں تو یاد رکھیں کہ کل کو اچھے دن بھی آنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے خلع لینے اور شعیب کی دوسری شادی کے بعد نجی زندگی سے متعلق ثانیہ مرزا کا یہ پہلا انٹرویو ہے.

Sania Mirza Interview About Her Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Mirza Interview About Her Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Mirza Interview About Her Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   10589 Views   |   14 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

پیسہ اور شہرت نہیں، مشکل میں ساتھ دینا اہم ہے.. طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار ذاتی زندگی کے متعلق بول پڑیں

پیسہ اور شہرت نہیں، مشکل میں ساتھ دینا اہم ہے.. طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار ذاتی زندگی کے متعلق بول پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیسہ اور شہرت نہیں، مشکل میں ساتھ دینا اہم ہے.. طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار ذاتی زندگی کے متعلق بول پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔