پہلی مرتبہ ایک ساتھ عمرے کے لیے گئیں لیکن واپس نہ آئیں ۔۔ ڈاکٹر عمران کی اہلیہ عمرے کی ادائیگی کے دوران کیسے انتقال کرگئیں؟ مفتی صاحب اپنی ویڈیو میں بتاتے ہوئے

ڈاکٹر عمران الحق کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کو ہم سب ٹی وی سکرین پر ایک عرصے سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ ان کی خوبصورت آواز اور بہترین کلام ہر کسی کے دل کو خوب بھاتا ہے۔ یہ اکثر پروگرامز میں دین سے متعلق ہماری بہترین رہنمائی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس مرتبہ جب یہ عمرے پر اپنی فیملی کے ہمراہ گئے تو وہاں ان کی اہلیہ شاکرہ عمران انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر عمران نے اپنی ویڈیوز میں اہلیہ سے متعلق اس وقت اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا اور بتایا تھا کہ میری اہلیہ شاکرہ عمران کو ہلکا نزلہ زکام اور بخار تھا لیکن وہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ ان کو جدہ کے ہسپتال میں داخل کروانا پڑا۔ اہلیہ وینٹی لیٹر پر چلی گئیں ان کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اسی اثناء میں وہ رب کے حضور پیش ہوگئیں۔

ان کی اہلیہ خود بھی نعتِ رسول ﷺ پڑھتیں اور لوگوں کی رہنمائی فرماتی تھیں اس کے علاوہ ایک اچھی لکھاری بھی تھیں اور اکثر اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر تحریرں بھی لکھتی رہتی تھیں۔ انہوں نے اپنے عمرے اور انتقال سے متعلق کئی باتیں اپنی زندگی میں اپنی تحریروں میں لکھی تھیں جو کب سچ ہوگئیں کسی کو علم ہی نہ رہا۔

ان کی نماز جنازہ جدہ کی فلسطین مسجد میں ہوئی اور تدفین آرام گاہ بیس نمبر مقبرہ فیصلیہ جدہ سعودی عرب میں ہوئی۔ ان کی خواہش تھی کہ میں جب اللہ کے پاس جاؤں تو ہمیشہ وہیں کی مہمان بن کر رہوں اور اللہ نے ان کو عمرے کی ادائیگی کے دوران ہی اپنے گھر کا مہمان بنا لیا۔

Umre Ke Doran Biwi Ka Inteqal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Umre Ke Doran Biwi Ka Inteqal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Umre Ke Doran Biwi Ka Inteqal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   5126 Views   |   28 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 May 2024)

پہلی مرتبہ ایک ساتھ عمرے کے لیے گئیں لیکن واپس نہ آئیں ۔۔ ڈاکٹر عمران کی اہلیہ عمرے کی ادائیگی کے دوران کیسے انتقال کرگئیں؟ مفتی صاحب اپنی ویڈیو میں بتاتے ہوئے

پہلی مرتبہ ایک ساتھ عمرے کے لیے گئیں لیکن واپس نہ آئیں ۔۔ ڈاکٹر عمران کی اہلیہ عمرے کی ادائیگی کے دوران کیسے انتقال کرگئیں؟ مفتی صاحب اپنی ویڈیو میں بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلی مرتبہ ایک ساتھ عمرے کے لیے گئیں لیکن واپس نہ آئیں ۔۔ ڈاکٹر عمران کی اہلیہ عمرے کی ادائیگی کے دوران کیسے انتقال کرگئیں؟ مفتی صاحب اپنی ویڈیو میں بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔