بیل کے پائے اور تلی ہوئی مچھلی.. مشہور شخصیات سردی سے بچنے کے لیے کون سے گرم کھانے کھاتی ہیں؟

سردیوں کے موسم میں گرما گرم کھانوں کا لطف ہی کچھ اور ہے. خشک میوہ جات، حلوے اور پائے کے شوقین افراد تو خاص طور پر سردیوں کا انتظار کرتے ہیں تاکہ ٹھنڈے موسم میں گرم کھانے کھا سکیں. کیونکہ یہ لذیذ پکوان مزیدار ہونے کے علاوہ جسم کو گرمائش دے کر قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں. تو آئیے جانتے ہیں ہماری مشہور شخصیات اس موسم میں اپنے اور گھر والوں کے لئے کون سے خصوصی پکوان تیار کرتی ہیں.

سینیر اداکارہ ندا ممتاز نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ سردیوں میں خاص طور پر شلجم کا اچار اور دیگر موسمی سبزیوں کا اچار لازمی بنایا کرتی تھیں اس کے علاوہ کھانوں میں پائے مچھلی، پالک گوشت آلو گوشت وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا تھا.

جبکہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ پہلے میری امی سردیوں میں سب کی دعوت کیا کرتی تھیں اب یہ ذمہ داری میرے پاس ہے. سعدیہ امام اپنے گھر ہونے والی دعوت میں پائے، گاجر کا حلوہ چندن کباب کا اہتمام کرتی ہیں.

معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کا تعلق گاؤں سے ہے تو وہاں سردیوں کے موسم میں بیل کو ذبح کرکے اس کے پکوان بنائے جاتے ہیں، سردی اتنی شدید ہوتی ہے کہ بہت مجبوری میں ہی گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔ جبکہ بیل کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے تو گاؤں میں کڑاھی، پائے، سوپ وغیرہ بنا کر سب کی دعوت کرنے کا رواج ہے.

Sadia Imam And Dr Bilquis Tips To Stay Healthy In Winters

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sadia Imam And Dr Bilquis Tips To Stay Healthy In Winters and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadia Imam And Dr Bilquis Tips To Stay Healthy In Winters to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   748 Views   |   12 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 May 2024)

بیل کے پائے اور تلی ہوئی مچھلی.. مشہور شخصیات سردی سے بچنے کے لیے کون سے گرم کھانے کھاتی ہیں؟

بیل کے پائے اور تلی ہوئی مچھلی.. مشہور شخصیات سردی سے بچنے کے لیے کون سے گرم کھانے کھاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیل کے پائے اور تلی ہوئی مچھلی.. مشہور شخصیات سردی سے بچنے کے لیے کون سے گرم کھانے کھاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔