آنکھوں میں درد، خارش یا سوجن ہونا ۔۔ آنکھوں کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے وہ طریقے، جو اس تکلیف میں آنکھوں کو سکون دیں

آنکھوں کا انفیکشن ایک عام مسئلہ ہے جس کا تجربہ ہر انسان اپنی زندگی میں ایک نہ ایک بار تو ضرور کرتا ہے، لیکن اسکو معمولی ہرگز نہ سمجھیں کیونکہ بعض صورتوں میں یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ اب جیسے کہ مون سون کا موسم چل رہا ہے اس میں ویسے ہی مختلف قسم کی بیماریاں پھیلی ہوتی ہیں جن میں آنکھوں کا انفیکشن بھی شامل ہے۔

سائنس کہتی ہے کہ بارشوں کا موسم وائرس اور بیکٹریا کے لیئے سب سے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں یہ زیادہ تیزی سے پھلتے پھولتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں کے انفیکشن کے کیسز بھی سامنے آتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں اس انفیکشن کی چند علامات اور احتیاطی تدابیر کیا ہیں۔

آنکھوں کے انفیکشن کی عام علامات:

آنکھوں کا لال ہونا

سوجن اور خارش

دھندلا پن

درد ہونا

آنکھوں سے پانی نکلنا

روشنی پڑنے سے آنکھوں میں تکلیف ہونا

آنکھوں کے انفیکشن سےکیسے محفوظ رہا جائے؟

احتیاطی تدابیر:

۔ آنکھوں میں انفیکشن کی صورت میں اپنی آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔

۔ ہر 2 گھنٹے بعد ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں۔

۔ ایسے شخص سے دوری اختیار کریں جو آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلہ ہو جب تک کہ اس کی آنکھوں سے پانی نکلنا نہ ہوجائے۔

۔ آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا شخص کا استعمال شدہ تولیہ، کپڑا یا رومال استعمال نہ کریں اور نہ ہی اس کے بستر پر لیٹیں۔

۔ آنکھوں میں انفیکشن ہونے کی صورت میں خود سے کوئی دوا نہ لیں بلکہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں پھر کوئی دوا آںکھ میں ڈالیں۔

Eye Infection Symptoms And Precautions

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Eye Infection Symptoms And Precautions and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Eye Infection Symptoms And Precautions to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2328 Views   |   18 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

آنکھوں میں درد، خارش یا سوجن ہونا ۔۔ آنکھوں کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے وہ طریقے، جو اس تکلیف میں آنکھوں کو سکون دیں

آنکھوں میں درد، خارش یا سوجن ہونا ۔۔ آنکھوں کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے وہ طریقے، جو اس تکلیف میں آنکھوں کو سکون دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں میں درد، خارش یا سوجن ہونا ۔۔ آنکھوں کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے وہ طریقے، جو اس تکلیف میں آنکھوں کو سکون دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔