اگر آپ بھی گھٹنوں کے درد سے پریشان ہیں تو بتائے گئے چند نسخے آزمائیں اور گھٹنوں کے درد سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پائیں

آپ کا وزن جتنا زیادہ ہوگا اس کا اتنا ہی زیادہ آپ کے گھٹنوں پر اس کا اثر پڑے گا کیونکہ ہمارے وزن کا براہِ راست گھٹنوں پر دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھٹںوں میں تکلیف اور دیگر مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو چند اہم تدابیر اختیار کرنی ہوں گی جن کے استعمال سے آپ اپنے گھٹنوں کے درد سے نجات حاصل کر سکیں گے وہ کونسے سی تدابیر اور طریقے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
سب سے پہلے تو آپ کو اپنا وزن کم کرنا ہوگا تاکہ آپ کے گھٹنوں پر آپ کے وزن کا دباؤ کم پڑے اور آپ اس درد سے نجات حاصل کر سکیں، اس کے لئے آپ کو باقاعدہ طور پر ورزش اور ڈائٹ کر کے جسم کی اضافی چربی کو ختم کرنا ہوگا۔
ہمارا گھٹنہ جسم کا ایک ایسا جوڑ ہے جو بے تحاشہ وزن برداشت کرتا ہے، اس لئے خوب ورزش کریں وزن اُٹائیں جسم کے پٹھوں کی ورزش کریں، یوگا بھی کریں ساتھ ساتھ اپنی غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی عادت کو بھی ختم کریں۔
زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہوئے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ایسی غذاؤں کا زیادہ استعمال کریں جن سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں، پانی دن میں کم سے کم 8 گلاس ضرور پیا کریں، تازہ پھلوں کا رس پیئیں، پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
موٹاپے کی اصل وجہ میٹھا زیادہ استعمال کرنا، چکنائی کا زیادہ استعمال اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کرنا ہے، اس لئے ان تمام چیزوں سے گریز کریں میٹھا کم یا زندگی سے ختم ہی کر دیں، باہر کا کھانا نہ کھائیں۔
تازی سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں روزانہ چہل قدمی کریں اپنا طرزِ زندگی بدلیں، اپنی ایسی عادات بدلیں جن کی وجہ سے آپ کا جسم دن بہ دن موٹاپے کا شکار ہوتا جا رہا ہے کیونکہ یہ آپ کے اندر موجود خوداعتمادی کو دور کرتا ہے اور یوں آپ ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔
گرین ٹی کو زندگی کا حصہ بنا لیں، روزانہ دن میں دو مرتبہ گرین ٹی کا لازمی استعمال کریں، صبح نہار منہ لہسن کے جوے کو کچل کر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے کھا لیں، تخم بلنگا پیا کریں اور مختلف سرگرمیوں میں خود کو مصروف رکھیں۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3639 Views   |   08 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اگر آپ بھی گھٹنوں کے درد سے پریشان ہیں تو بتائے گئے چند نسخے آزمائیں اور گھٹنوں کے درد سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اگر آپ بھی گھٹنوں کے درد سے پریشان ہیں تو بتائے گئے چند نسخے آزمائیں اور گھٹنوں کے درد سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.